بابر اعوان اس دن ہی پی پی چھوڑ چکے تھے جس دن یوسف رضا گیلانی کے حق میں گواہی دینے سے انکار کر دیاتھا،بابر اعوان کو جس پارٹی نے بنایا وہ اسی کا نہ ہوا کسی اور کیا ہوگا ، بابر اعوان نے تو این آر او عملدرآمد کیس کے دوران ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ بیوفائی کر دی تھی

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد کا بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ردعمل

جمعہ 23 جون 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد کا بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ردعمل میں کہنا ہے کہ بابر اعوان اس دن ہی پی پی چھوڑ چکے تھے جس دن یوسف رضا گیلانی کے حق میں گواہی دینے سے انکار کر دیاتھا۔ بابر اعوان کو جس پارٹی نے بنایا وہ اسی کا نہ ہوا کسی اور کیا ہوگا چودھری منظور احمدکامزید کہنا تھا کہ بابر اعوان نے تو این آر او عملدرآمد کیس کے دوران ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ بیوفائی کر دی تھی۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حق میں بیان نہ دیکر بابر اعوان سیاسی بیوفائی کی بدترین مثال بنے۔ یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرنیوالا سیاسی جج بھی آج شرمندہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بابر اعوان میں تو افتخار چودھری جتنی بھی اخلاقی جرأت نہیں کہ اپنی بیوفائی کا اعتراف کرے۔ بابر اعوان اتنا باضمیر ہے کہ صرف سینیٹ کی ایک سیٹ کی وجہ سے پی پی سے چمٹا رہا،سینیٹ سے تمام مراعات لیتا رہا، مدت پوری ہونے کچھ عرصہ قبل بابر اعوان کا ضمیر جاگا ہے چودھری منظورنے کہاکہ بابر اعوان 1986ء کے بعد پی پی میں شامل ہونیوالی نسل کی آخری نشانی ہے، بھٹو کی شہادت پر مٹھائی بانٹنے والے بابر اعوان اور ان جیسے کئی پارٹی میں آئے اور گئے، کوئی اصل جیالا لیڈر پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا وہ آج بھی بلاول کے ساتھ کھڑے ہیں۔