سینٹ ارکان کا روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان پہنچانے پر سینیٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین

بدھ 13 ستمبر 2017 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور سینٹ ارکان نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان پہنچانے پر سینیٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں روہنگیا کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے حوالے سے تحریک التواء پر بحث کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود نے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا اور ان تک امدادی سامان پہنچایا اور یہ سب کچھ انہوں نے ذاتی طور پر کیا اس میں کسی سے انہوں نے مدد نہیں مانگی، ان کے اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔

اس موقع پر ایوان میں موجود ارکان نے ڈیسک بجا کر سینیٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :