اربوں روپے مراعات لینے والے الیکشن کمیشن نے ایسے ہی کام کرنا ہے تو اس سے بہتر ہے ہیڈماسٹرز ہی لگادیئے جائیں ‘ پیپلز پارٹی
یہی الیکشن کمیشن ہے تو پھر ڈی سی ،ڈی پی او کی نگرانی میں انتخاب کرا دیا جائے ،قانون کو ختم اورضابطہ اخلاق کو بھی بدل دیا جائے پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو با اختیار بنایا لیکن وہ اختیار استعمال نہیں کر رہا، بتایا جائے الیکشن کمیشن کو کس کا ڈر ہے ‘قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن کی پریس کانفرنس
بدھ 13 ستمبر 2017 19:30
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر موثر ہونے کی وجہ سے اس کے ضابطہ اخلاق کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن حلقہ این ای120 میں حکومتی مداخلت رکوانے میں ناکام ہوچکا ہے، قوانین پر عمل نہیں کرنا تو انہیں ختم کردیں،ایسے ماحول میں انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں۔
قمرزماں کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب تک اپنی اتھارٹی نہیں منوائے گا،اصولوں کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں گی۔ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو با اختیار بنایا لیکن وہ اختیار استعمال نہیں کر رہا، بتایا جائے الیکشن کمیشن کو کس کا ڈر ہے، کیوںکارروائی نہیں ہورہی ۔انہوںنے کہا کہ این اے 120 میں حکومتی مداخلت اور ترقیاتی کام جاری ہیں، الیکشن کمیشن کو درخواستیں بھی دیں وہ صرف نوٹسزدے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی نوٹسز ہیں جو عمران خان کو دئیے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا بھی اثاثہ جات کے معاملے میں عدالت میں ہیں۔عمران خان سب کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، انہیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنی طرف دیکھنا چاہیے ۔ سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے والے کبھی مضبوط نہیں بنتے، سازشوں کے ذریعے ملنے والا اقتدار کبھی باعث عزت نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر دراڑیں بڑی ہو چکی ہیں،دوسری جماعتوں کو توڑ کر بنائی گئی جماعت قائم نہیں رہ سکتی۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آج جمعرات کو مزنگ میں فیصل میر کے حق میں جلسہ کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں رہ کر سب ادارے کام کریں تو ملک بہتر طریقے سے چلے گا۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک صوبے میں چھوٹے بھائی ہے تو مرضی کے افسر لگائیں،اگر وزیراعلی نے افسر نہیں لگانا تو کیا یہاں صوبوں کو مرکز چلائے گا۔پانامہ نظر ثانی درخواستوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی بنچ بننا اچھی بات ہے، اب انکے پاس کوئی جواز نہیں رہ جائے گا، نظر ثانی کی اپیل سے کچھ نہیں ہوگا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے اور اپنے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پر کوئی کارروائی نہیں کر رہا، ان سے بہتر ہے کہ ہیڈماسٹرز ہی لگادئے جائیں،اگر یہی الیکشن کمیشن ہے تو پھر ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او کی نگرانی میں انتخاب کرا دیا جائے ۔مریم نواز شریف سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ نوے شاہراہ قائد اعظم ،سیون کلب اور دیگر دفاتر کو استعمال کو انتخابی مہم کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اب ریکارڈ جلنا شروع ہوگئے ہیں، عدالت اپنا رکارڈ بچائے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کرنا ہے تو اصل احتساب کریں، لالی پاپ احتساب نہیں چلے گا۔ یہ بھونڈے اور لالی پاپ ریفرنسز ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 14 ستمبر 2017 کی مزید خبریں
-
انڈونیشیا نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے انسانی امداد پر مشتمل طیارہ بھیج دیا
-
متحدہ عرب امارات پولیس نے پاکستانی لڑکی کے پولیس فوبیا کو ختم کر دیا
-
روہنگیا مسلمانوں کی میانمار سے ہجرت،بنگلہ دیشی حکام نے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید 7افراد کی لاشیں نکال لیں،ہلاکتوں کی تعداد 100کے قریب پہنچ گئی
-
دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی ، جمی کارٹر
-
چین ترکی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کی خواہش مند ہے، ترکی
-
روس میں بم دھماکوں کا خطرہ، کئی مقامات سے لوگوں کا انخلاء
-
کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 2افراد ہلاک ،7زخمی
-
شامی پناہ گزین بچیاں بھی بالی ووڈ اسٹارز کی مداح نکلیں
-
آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے انکار
-
سعودی عرب، چارجنگ پر لگا فون دھماکے سے اڑ گیا،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
-
اگر ایران جیسا مجرم ملک بھی شریف اور معزز ہے تو پھر قطر کو مبارک ہو،سعودیہ
-
شیر کی موجودگی کا خوف،
-
امریکی سپریم کورٹ کا پناہ گزینوں کی آمد پر عائد پابندی بحال کرنے کا حکم دیدیا
-
روہنگیا مسلمان انسان ہیں، ان پر حملے روکے جائیں، انہیں پناہ دیں تاکہ وہ خوراک اور ادویات حاصل کر سکیں، حسینہ واجد کا آنگ سان سوچی کو پیغام
-
دونوں فیصلوں میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا -دوججوں کا 20 اپریل کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں کیا-سپریم کورٹ
-
احتساب عدالت کا نوازشریف‘حسن نواز اور حسین نواز کوذاتی طور پر19ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم-عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس پر مختصر سماعت کے بعد ملزمان کو نوٹس جاری
-
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات،
-
نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک نواز شریف کسی کیس میں پیش نہیں ہونگے،احسن اقبال
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلیا کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
-
لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز کی حمایت کرنے کی درخواست ، پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لی
-
چودھری نثا ر کی عزت کرتی ہوں،کچھ نہیں کہوں گی، ان کے اظہار خیال کا اپنا انداز ، وہ میر ے والد کے قر یبی ساتھی ہیں‘مر یم نواز
-
وزیر اعلی پنجاب نے پشاور ریپڈ ٹرانزٹ سروس کے قانونی معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی
-
نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا
-
ایف بی آرکا ملازمین کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے بڑے اداروں سے رابطہ
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ‘ وزیر دفاع
-
چوہدری نثار اور سعد رفیق کے درمیان اہم ملاقات ،
-
کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے عالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا۔
-
حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والے شہباز شریف کو وزارت اعلی سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا
-
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،
-
وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ملی مسلم لیگ کے امیدوارمحمد یعقوب شیخ کو این اے 120 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی اپیل کر دی
-
چیئرمین نیب کی زیرصدارت کااجلاس،احتساب عدالت سےواپس آنے والے ریفرنسز کاجائزہ
-
پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS) ختم کرنے کا اعلان
-
میٹرو ٹرین کی بوگیوں کی پہلی کھیپ پرسوں کراچی پہنچے گی‘ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران لاہور آئے گی‘ خواجہ احمد حسان
-
اتحاد علماء افغانستان کا امریکی صدر کی نئی پالیسی میں پاکستان کیخلاف دھمکیوں اور جنگ کے اعلان پر اظہار تشویش
-
لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں ،
-
قومی اسمبلی ‘حکومت کی جانب سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
-
کیپٹن (ر) صفدر نے چوہدری نثار کو اپنا سیاسی استاد قرار دیدیا
-
مہنگے داموں تیارلہنگا2انچ چھوٹا،ڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی میں بھارتی دلہن کیس جیت گئی
-
واٹس ایپ پر بھیجے ہوئے میسج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف
-
سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم موجودگی پر سپیکر اسمبلی کا اظہا ر بر ہمی
-
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ
-
ملک کااصل وزیراعظم شاہدخاقان نہیں فوادحسن فوادہے ،خورشیدشاہ
-
پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی
-
ماسٹر آف رگنگ ن لیگ کو NA-120میں شکست دیں گی: جہانگیرترین/خرم نوازگنڈا پور
-
ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے بڑے بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے رابطے کا فیصلہ
-
نوازشریف ضمانت نہیں کراتے توگرفتاری لازم ہے ،اعتزاز احسن
-
سینٹ ارکان کا روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان پہنچانے پر سینیٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین
-
یکم محرم الحرام،،افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
-
سردار ممتاز بھٹو کا سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنیکا اصولی فیصلہ
-
اربوں روپے مراعات لینے والے الیکشن کمیشن نے ایسے ہی کام کرنا ہے تو اس سے بہتر ہے ہیڈماسٹرز ہی لگادیئے جائیں ‘ پیپلز پارٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.