طاقتور ملک ہی ہمیشہ حق بجانب ہوایسا ممکن نہیں ہے،صدر ایردوان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:48

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اکتوبر ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ طاقتور ملک ہی ہمیشہ حق بجانب ہوایسا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردگان نے استنبول میں ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر جمہوریت کا دعویدار بننا ہے تو دنیا کو آپس میں تعاون کرنا ہوگاکیونکہ دنیا کو 5 بڑی طاقتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے شام میں موجود دہشت گرد تنظیم پی وائی ڈی کو امریکی اسلحے کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کی دانشمندی ہے کہ دہشتگرد تنظیموں میں امتیاز رکھا جائے ،یورپ بھی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اپناقبلہ درست کرے اور موقف میں سختی لائے۔ ترک صدر نے کہا ترکی نے اب تک 30 ارب ڈالرز شا می مہاجرین پر خرچ کیے ہیں جوہماری بر تری نہیں بلکہ اخلاقی ،دینی اور انسانی ذمہ داریوں کی عکاسی کرتا ہے۔