سنگاپور کے وزیر اعظم کا سیاست سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ

مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کی خاطر میدان میں مزید نہیں آونگا، لی ہسن لونگ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:09

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اکتوبر ء) سنگاپور کے وزیرا عظم لی ہسن لونگ نے کہا ہے کہ وہ اپنی حالیہ مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد 2021میں انتخابات کرائے جائیں گے اور وہ اس عہدے کی خاطر میدان میں مزید نہیں اتریں گے۔ البتہ پینسٹھ سالہ لی نے کہا کہ وزارت عظمی کا منصب چھوڑنے سے قبل وہ اپنے سیاسی جانشین کا انتخاب کریں گے۔