پاناما پیپرزمیں نوازشریف،اسحاق ڈارکا نام شامل ہی نہیں تھا، بہت بڑی سازش ہوئی ، دانیال عزیز

کل پریس کانفرنس کروں گااور سازش بے نقاب کروں گا ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیس میں وہ پیمانہ نہیں اپنا یا گیا جو نواز شریف خاندان کے خلاف اپنایا گیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اکتوبر ء) مسلم لیگ ن کے راہنما ء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما پیپرزمیں نوازشریف،اسحاق ڈارکا نام شامل ہی نہیں تھا، پاناما پیپرز کے نام پر نواز شریف کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی ہے، جس کے خلاف آج ( بروزہفتہ ) پریس کانفرنس کروں گااور سازش بے نقاب کروں گا ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیس میں وہ پیمانہ نہیں اپنا یا گیا جو نواز شریف خاندان کے خلاف اپنایا گیا۔

جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز نے کہا کہ نیب جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو اوپن کرے، پاناما پیپرزمیں شامل تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی کارروائی صرف ایک شخص کے خلاف کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیس میں ان کے اعترافی بیانات موجود ہیں ، عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں،جہانگیر ترین اور عمران خان کیس میں پھنستے جا رہے ہیں ، عمران خان کے وکیل انورمنصورنے اعتراف کیا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں نوازشریف،اسحاق ڈارکا نام شامل ہی نہیں تھا، پاناما پیپرز کے نام پر نواز شریف کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی ہے، جس کے خلاف آج پریس کانفرنس کروں گااور سازش بے نقاب کروں گا۔۔