تباہ ہونے والے روسی مسافر بردار طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے

منگل 13 فروری 2018 11:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 13 فروری 2018ء)روسی مسافر بردار طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کر لیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے شہری تحفظ کے ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ باکس جائے حادثہ کے قریب ہی ملے ہیں، جن میں سے ایک کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ساراتو ایئر لائن کا جہاز ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام اکہتر افرد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر خراب موسم اس طیارے کی تباہی کا باعث بنا۔