ترکی منی لانڈرنگ میں حماس کی مدد کر رہا ہے، اسرائیل کا الزام

ترک حکام حماس کی طرف سے منی لانڈرنگ کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں،اسرائیلی خفیہ ایجنسی

منگل 13 فروری 2018 11:30

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 13 فروری 2018ء)اسرائیلی حکام نے ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی گروپ حماس کی طرف سے رقوم کی غیر قانونی طور پر منتقلی میں مدد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا یہ الزام ان دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اسرائیل کی شِن بیت سکیورٹی سروس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ترک حکام نہ صرف حماس کی طرف سے منی لانڈرنگ کے معاملے کو جانتے بوجھتے نظر انداز کرتے ہیں بلکہ بعض مرتبہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :