گارمنٹس او ردیگر کاروباری مراکز میں نصب خفیہ کیمروں کی تلاش اورنشاندہی کیلئے کمیٹیاں تشکیل

منگل 13 فروری 2018 00:20

ڈی جی خان ۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 13 فروری 2018ء)ضلع ڈیر ہ غازیخان کے گارمنٹس او ردیگر کاروباری مراکز کے چینج / ٹرائی رومز میں نصب خفیہ کیمروں کی تلاش ، نشاندہی کیلئے تحصیل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ․ ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ضلع بھر میں موجود گارمنٹس شاپس کا اچانک معائنہ کر کے کیمروں کی تلاش کے ساتھ ساتھ ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی کرے گی ․ کمیٹی تین روز کے اندر معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرے گی ․ نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل ڈیرہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کنوینر جبکہ ڈی ایس پی سٹی ، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر اور صدر انجمن تاجران ارکان میں شامل ہیں اسی طرح تحصیل تونسہ اور کوٹ چھٹہ کی کمیٹیوں کے کنوینر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہو ں گی․ اراکین میں متعلقہ ڈی ایس پی ، اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج اور صدر انجمن تاجران کو شامل کیاگیاہے ․ ڈپٹی کمشنر نے یہ اقدام فیصل آباد میں لگے خفیہ کیمروں کے انکشاف پر کیا ۔