شمالی و جنوبی کوریا مابین قربتیںبڑھنے ،فاصلے مٹنے لگے

دونوں ممالک وقت کو بھی ایک پیج پر لے آئے،معیاری وقت یکساں ہو گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 17:43

پیانگیانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء) شمالی و جنوبی کوریا مابین قربتیں مزید بڑھنے لگیں، شمالی و جنوبی کوریا وقت کے سلسلہ میں بھی ایک پیج پر آگئے،دونوں ممالک کا معیاری وقت بھی یکساں ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جزیرہ نما کوریا پر حالات میں بہتری کے سلسلے میں شمالی کوریا نے اپنی گھڑیوں کو جنوبی کوریا کے وقت کے مطابق کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تبدیلی سے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا معیاری وقت یکساں ہو گیا ہے۔ جزیرہ نما کوریا کی دونوں ہمسایہ لیکن حریف ریاستوں کے معیاری وقت میں پہلے آدھ گھنٹے کا فرق تھا۔ شمالی کوریائی حکومت نے اس اقدام کو ’دونوں کوریاؤں کو ایک کرنے کے مقصد کی طرف پہلا قدم‘ اور رواں برس ستائیس اپریل کو کوریائی لیڈروں صدر مٴْون جے اِن اور چیئرمین کم جونگ اٴْن کی ملاقات کا تسلسل قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنا معیاری وقت سن 2015 میں جنوبی کوریا سے مختلف کر دیا تھا۔