کس کے ڈر سے نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے رہا، خورشید شاہ

مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں گا، ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام اس لیے نہیں دے رہا کہ میڈیا اس کی دھجیاں نہ اڑا دے،مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں گا، ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک ذہن میں نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مشاورت کی، چاہتا ہوں کہ وزیراعظم اور اپوزیشن کا اس حوالے سے جو کردار ہے وہ ادا ہو اور مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں 31 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرنا ہے تاہم ابھی تک میڈیا کے ڈر سے کوئی نام نہیں دے رہے یہ نہ ہو کہ میڈیا اس کی دھجیاں ہی اڑا دے، ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ تاہم جو بھی نام دیں گے مشاورت کے بعد دیں گے۔