میانمار کی سکیورٹی فورسز کا روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیش سے ملحق ساحلی پٹی خالی کرنے کا حکم

منگل 22 مئی 2018 11:20

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) میانمار کی سکیورٹی فورسز نے بنگلادیش اور میانمار کی درمیانی ساحلی پٹی (بفرزون) پر پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو جگہ فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی )کے مطابق میانمار فوج کی جانب سے لاؤڈ سپیکر پر جاری اعلانات میں روہنگیا مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ علاقہ فوری طور پر خالی کردیں ورنہ مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

روہنگیا کمیٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ میانمار فوج کے اعلانات سے بفرزون میں مقیم پناہ گزینوں میں سخت تشویش پھیل گئی ہے۔ کمیپ میں رہائش پذیر دل محمد نے کہا کہ ہم میانمار کے شہری ہیں وہ ہمارے آباؤاجداد کی زمین ہے اور ہمیں یہاں رہنے کا پورا حق ہے اور ہم یہاں سے نقل مکانی کرکے کیوں دوسری جگہ جائیں۔

متعلقہ عنوان :