احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت

ہفتہ 26 مئی 2018 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء)احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پرعدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے تاہم ریفرنس میں شریک ملزمان زوہیر زوہیر صدیقی، شعیب وارثی و دیگر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو سماعت کے موقع پرعدالت میں نیب کے 2 گواہ پیش ہوئے تاہم انکے پاس موجود دستاویزات نامکل ہونے کے سبب عدالت نے کارروائی 9جون تک ملتوی کردی۔