شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایک بار پھر فوج پر پھٹ پڑیں ، شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا

نوازشریف آپکو اس لئیے نکالا کیونکہ آپ سویلین ہیں فوجی نہیں،سویلینز پر بہت ترس آنے لگتا ہے، کرپشن پر بھی صرف انہیں نکالااور غداری کا لیبل بھی صرف انہی پر لگایا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء):شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایک بار پھر فوج پر پھٹ پڑیں ، شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف آپکو اس لئیے نکالا کیونکہ آپ سویلین ہیں فوجی نہیں،سویلینز پر بہت ترس آنے لگتا ہے، کرپشن پر بھی صرف انہیں نکالااور غداری کا لیبل بھی صرف انہی پر لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزارکی صاحبزادی ایمان مزاری بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں ۔انکی جانب سے اکثر ایسے متنازعہ ٹوئیٹس سامنے آ جاتے ہیں جن کی وجہ سے انکی والدہ کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کچھ عرصہ پہلے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزارکی صاحبزادی ایمان مزاری نے فوج کے متعلق ایک ایسا متنازعہ ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے فوج کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کی تھی تاہم شدید تنقید کے بعد شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو اپنے بیان پر معافی مانگنا پڑی۔ایک مربہ پھر شیریں مزاری ایک بار پھر فوج پر پھٹ پڑیں ، شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہسویلینز پر بہت ترس آنے لگتا ہے، کرپشن پر بھی صرف انہیں نکالااور غداری کا لیبل بھی صرف انہی پر لگایا گیا۔

اس موقع پر ایمان مزاری نے نواز شریف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ نوازشریف جتنا میں آپ کو اورآپ کی سیاست کو ناپسند کرتی ہوں ، آخرکار میں آپ کے سوال کا جواب دے سکتی ہوں ، آپ کو اس لیے نکالا کیونکہ آپ سویلین ہیں اور فوجی نہیں۔اس سے پہلے بھی ایمان مزاری خواجہ آصف کے حق میں ٹوئیٹ کرکے سب کو حیران کر چکی ہیں۔