بھارت، شادی کے موقع پر مذاق سنگین صورتحال اختیار کر گیا

سالیوں کے مذاق پر دلہا ناراض ہو کر رخصت، سہیلیوں نے دلہا کو پاگل قرار دے کر دلہن کو بھیجنے سے انکار کر دیا

بدھ جون 16:19

مرزا پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء)بھارت میں شادی کے موقع پر مذاق کا خمیازہ دلہا دلہن دونوں کے خاندانوں کو بھگتنا پڑا، سالیوں کے مذاق پر دلہا ناراض ہو کر رخصت ہو گیا، دلہن اور سہیلیوں نے دلہا کو پاگل قرار دے کر دلہن کو بھیجنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں شادی کے موقع پر مذاق کا خمیازہ یہاں دلھن کے ساتھ دولہا والوں کو بھی بھگتنا پڑا۔

دلہن نے سسرال جانے سے انکار کردیا۔برج لال کے لڑکے کی شادی پربھو دیال کی لڑکی کسم کے ساتھ طے پانے کے بعد مقررہ تاریخ پر بارات دلہن کے گھر پہنچی۔ باراتیوں کو پر جوش استقبال کیا گیا۔شادی کی ابتدائی رسمیں خوشی کے ماحول میں ادا ہونے کے بعد ۔ صبح جب دولہا آنگن میں آیا تو وہاں موجود سالیوں نے ہنسی مذاق شروع کردیا۔

(جاری ہے)

دولہاکو یہ مذاق اچھا نہیں لگا اور رسم ادا کئے بغیر چلا گیا۔

دولہن کے گھر موجود خواتین،سہلیوں اوررشتے داروں نے دولہاکو پاگل قراردیدیا اوردلہن کی رخصتی سے انکار کردیا۔ اس معاملے پردونوں فریقوں میں تکرار شروع ہوگئی اور معاملہ گائوں پردھان کے پاس پہنچ گیا۔ پردھان نیفریقین کو سمجھانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن لڑکی کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوئی۔ بالآخر میں دولہاوالوں کو بغیر دلہن بارات واپس لیکر جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments