اوپن یونیورسٹی میں ’’صحت اور ماحول‘‘پر بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

ملکی و غیر ملکی ماہرین ،ْ سائنسدان اور محققین صحت و ماحول کے میدان میں کامیابیوں اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کریں گے

منگل 20 مارچ 2018 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2۔روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل بدھ 21۔مارچ کو منعقد ہوگی جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین ،ْ سائنسدان اور محققین صحت و ماحول کے میدان میں کامیابیوں اور چیلنجز پر تبادلہ خیال اورصحت اور ماحول سے متعلق معاشرے کو درپیش مسائل پر بحث مباحثے کریں گے ،ْ صحت مند کمیونٹی کی تخلیق کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور پایسی میکرز کے لئے سفارشات مرتب کئے جائیں گے۔

افتتاح اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کا اہتمام شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز نے کیا ہے۔شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز کے مطابق یہ ایونٹ شرکاء کو انوائرمنٹ ،ْ نیوٹریشن اور ہیلتھ سے متعلق کثیر شعبہ جاتی تعلیمی مسائل پر باہمی گفت و شنید اور ایک دوسرے کی تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

مقررین صحت اور ماحول پر مقالے پیش کریں گے۔یہ ایونٹ یونیورسٹی میں کانفرنسسز کے انعقاد کی گذشتہ سوا تین سال سے جاری سیریز کا حصہ ہے ،ْ اس سلسلے کی یہ 30ویں کانفرنس ہوگی۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح رکھی ہے اور ریسرچ کے نتائج کی ترویج کے لئے انہوں نے 2۔راستوں کا انتخاب کیا تھا ایک کانفرنسسز کے انعقاد کا دوسرا راستہ تحقیقی مجلوں کی اشاعت کا۔ اس عرصے میں یونیورسٹی نے 17۔ریسرچ جرنل شائع کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد