اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2018ء کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 16۔اپریل تک توسیع کردی

زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا مقصود ہے ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعہ 30 مارچ 2018 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2018ء کے داخلوں کی تاریخ میں16۔اپریل 2018ء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اب سمسٹربہار 2018ء میں پیش کئے گئے تمام پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ16۔اپریل2018ء تک جاری رہیں گے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین کے مطابق تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں "انھوں نے کہا کہ میٹرک 100/-روپے ،ْ انٹرمیڈیٹ اوربی اے 200/-روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ /بی ایڈ پروگرامز میں 500/-روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 16۔

(جاری ہے)

اپریل2018ء تک داخلہ لیا جاسکتا ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر جن پروگرامز میں داخلے ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل ،ْ ایم ایس سی) آنرز( ،ْ (COL) ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ بی ایس پروگرامز اور ایم ایس سی )شماریات ،ْ فزکس ،ْ ریاضی ،ْ کیمسٹری ،ْمائیکرو بیالوجی ،ْ ای پی ایم ،ْ ماس کمیونیکیشن ،ْ سسٹینبل انوائرمنٹل ڈیزائن ،ْ انوائرمنٹل سائنس ،ْ باٹنی(شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں میں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق 500۔روپے لیٹ فیس چارجز کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔سید ضیاء الحسنین نے مزید کہا کہ اب ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے امیدوار کسی بھی پروگرام میںداخلہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔

داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ،ْ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ،ْ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ،ْ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد منگل کوہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد منگل کوہوگا

ویٹرنری یونیورسٹی میںنیکسٹ جنریشن سیکو ئینسنگ کے مو ضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی میںنیکسٹ جنریشن سیکو ئینسنگ کے مو ضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15    اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 اکتوبر سے ..