حیدرآباد، مہران یونیورسٹی جامشورومیں تین روزہ " پانچویں بین الاقوامی کثیر الموضوعاتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب

بدھ 25 اپریل 2018 22:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) مہران یونیورسٹی جامشورومیں تین روزہ " پانچویں بین الاقوامی کثیر الموضوعاتی کانفرنس " (Multi Topic Conference 2018 ) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ․ بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی و بین الاقوامی اسکالروں نے شرکت کی جو تین روزہ کانفرنس میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ یہ کانفرنس 2008ء سے مسلسل کرا رہے ہیں یہ اس سلسلے میں پانچویں کثیر الموضوعاتی کانفرنس ہے ․ عالمی کانفرنس کے ذریع ہم بین الاقوامی تدریسی برادری کا حصہ ہوتے ہیں ․ ہمیں اس کے ساتھ مشترکہ تحقیق میں کافی مدد ملے گی․ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے ہم سماج کو نت نئے حل نکال کر دے سکتے ہیں جیسا کہ آج کی کانفرنس کا موضوع "ٹیکنالوجی اور آنے والے نسل " ہے آج ہمیں ٹیکنالوجی میں جو چیلنجز درپیش ہیں اس کانفرنس کے ذریعے انہیں سمجھنے میں مدد ملے گی ․ کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے کانفرنس کے مقاصد اور تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں سی200تحقیقی مقالوں میں سے 34مقالے سخت چھان بین کے بعد یہ مقالے منظور کئے گئے جو جمع ہونے والے مقالوں کامشکل سے 20 فیصد ہے ․ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتنی سخت چھان بین کے بعد یہ مقالے منظور کئے گئے جو اس عالمی کانفرنس میں پیش کئے جائینگے ․ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی آف ٹوکیو جاپان کے ڈاکٹر ہیرو یو کی ساٹونے انٹرنیٹ کی سروس اسٹرکچر پر پرزنٹیشن دی ․ جبکہ دیگر ماہرین نے بھی تحقیقی مقالے پیش کئی․ مطلوبہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب بروز جمع کو ہوگی ․ پانچویں کثیر الموضوعاتی کانفرنس میں فیکلٹی ڈینز، مختلف شعبوں کے چیئرمینز ، استاتذہ، نوجوان اسکالروں سمیت ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی ․ افتتاحی تقریب کے آخر میں ڈاکٹر فیصل کریم شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد