سعودی عرب کے بوائز اسکولوں میں پہلی مرتبہ خواتین اساتذہ تعینات

2020 کے دوران تعلیمی اسامیوں کا نیا لائحہ عمل اور تنخواہوں کا نیا اسٹرکچر بھی نافذ ہو گا،سعودی وزیرتعلیم

منگل 20 اگست 2019 13:38

سعودی عرب کے بوائز اسکولوں میں پہلی مرتبہ خواتین اساتذہ تعینات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے سکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتین ٹیچر انجام دیں گی۔شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی۔2030 تک 95 فیصد سکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتین ٹیچر انجام دینے لگیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ کام کابینہ کی جانب سے نونہالوں کے سکولوں سے متعلق منظور کردہ منصوبے کے ضمن میں نافذ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی بدولت نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم کئے جائیں گے۔ انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔انتظامی اور حفاظتی اقدامات بھی ہوں گے۔ وزیر تعلیم آل الشیخ نے توقع ظاہر کی کہ 2020 کے دوران تعلیمی اسامیوں کا نیا لائحہ عمل اور تنخواہوں کا نیا اسٹرکچر بھی نافذ ہو گا۔آل الشیخ نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال کے دوران بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔آئندہ برسوں کے دورا ن ان کے نتائج سامنے آئیں گے۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ بچوں کے نئے سکولوں میں داخلے کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 2030 تک 95 فیصد تک پہنچا دی جائے گی۔ نرسری سکولوں کا بنیادی ڈھانچہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی