فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مدارس کے طلبہ کو سکالر شپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 23 اپریل 2021 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مدارس کے طلبہ کو سکالر شپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے فیڈرل بورڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے 20 طلبا و طالبات جو ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انکو وفاقی بورڈ کیطرف سے سالانہ سکالر شپ مہیا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کی ہدایات پر میٹرک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اگلے دو سال کے لئے وفاقی بورڈ کیطرف سے پچیس ہزار روپے سکالر شپ دی جائے گی اور انٹرمیڈیئٹ میں نمایاں کارکردگی کرنے والے وہ طلبہ جو میڈیکل کی فیلڈ میں داخلہ لیں گے انکو اگلے 5 برس تک سکالر شپ کی رقم دی جائے گی اور جو طلبہ انجیرنگ پروگرام میں ایڈمیشن لیں گے انکو اگلے 4 برس کے لئے سکالر شپ مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے اور چونکہ تعلیم کے فروغ میں مذہبی مدارس و مراکز کا کردار قابل تعریف اور مسلمہ حقیقت ہے لہذا میری وزارت اور ہماری حکومت سے جس حد تک ممکن ہوا ہم مذہبی تعلیمی مراکز و مدارس کی معاونت و حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے 10 فروری کو تقریب تقسیم اسناد برائے مدارس دینیہ کے موقع پر مدارس کے طلبہ کے لئے ان سکالر شپس کا اعلان کیا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا   مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ