چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 30 اپریل 2024 19:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول2024 ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری، اُمیدواران کے بیٹھنے کا پلان اور سیکورٹی کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی مؤثر اور جامع نگرانی کی جارہی ہے۔

نقل کی روک تھام کیلئے حکومتِ پنجاب کی طر ف سے زیرو ٹارلینس پالیسی کو اپناتے ہوئے بوٹی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔جس کی وجہ سے تقریباً تمام امتحانی مراکز میں پرامن اور شفاف انداز میں امتحان منعقد ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انٹرمیڈیٹ پارٹ I جو کہ 07مئی سے شروع ہو رہا ہے اس کیلئے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ کالج فار ویمن کہوٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ، کراچی پبلک سکول کہوٹہ، گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ناڑہ راولپنڈی کا دورہ کیا۔

دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کو مختلف موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ، ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹیاں مانیٹر کرتی ہیں اور اپنی رپورٹس بورڈ کو ارسال کرتی ہیں۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈراولپنڈی پروفیسر آصف حسین نے سیکشن آفیسر بورڈ محمد تابش کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول نمبر1گوجرخان ، گورنمنٹ سیکنڈری سکول نشانِ حیدر ایسوسی ایٹ کالج گوجر خان ، گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول گوجرخان، اقراء ہائی سکول فار گوجر خان، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار بوائز سوہاوہ، جہلم کے امتحانی مراکز اور مارکنگ سینٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری شدہ ایس او پیز کا بغور جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکشن آفیسربورڈ نے بہترین امتحانی انتظامات پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان ، کنٹرولر امتحانا ت پروفیسر ساجد محمود فاروقی اور سیکرٹری بورڈ پروفیسرآصف حسین کی کاوشوں کو سراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

مکئی کی طرز پر باقی فصلات میں بھی جدت لاکر زراعت کو منافع بخش بنا یا جا سکتا ہے،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ..

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیداری کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد