تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹلیجنس، کمپیوٹنگ اور دیگر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تعلیم پر زور دیں، وزیر سائنس وٹیکنالوجی خیبرپختونخوا

تعلیمی اداروں میں فری انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہم کیلئے صوبائی حکومت مختلف پروگرامز شروع کررہی ہے، اقدام سے طلبہ کو ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول میں کافی حدتک آسانی ہوگی، لطیف خان مروت

منگل 30 اپریل 2024 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف خان مروت نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹلیجنس، کمپیوٹنگ اور دیگر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تعلیم پر زور دیں اور اس کے حوالے سے مختلف ڈگریز پروگرام بھی شروع کروائے جائیں تاکہ طلبہ کو ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں انٹرنیشنل کانفرنس آن اینوویش آن کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن سروسز 2024 (آئی سی ٹی آئی ایس '24)میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کانفرنس میں ماڈرن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی کے میدان میں طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے مزید ایسے سیمنار، کانفرنسز اور ورکشاپس منعقد کروائی جانے چاہئیں تاکہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کی مقبولیت میں اضافہ ہوسکے اور ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں شریک ہوسکیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فری انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت مختلف پروگرامز شروع کررہی ہے جس سے طلبہ کو ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول میں کافی حدتک آسانی پیدا ہوگی۔

خالد لطیف خان مروت نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو پروان چڑھانے اور انہیں گراس روٹ لیول تک پہنچنے کیلئے تعلیمی ادارے جتنا کام کرینگے اس میں انہیں مکمل سپورٹ اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سجاد حسین شاہ، کانفرنس چیئرمین لائق حسین، چیف آرگنائزر نصرمن اللہ اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی نے ''وال آف فیم'' کا افتتاح بھی کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور  میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..