جی سی یو کا بہترین پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ: وائس چانسلر

جمعہ 23 اپریل 2021 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا پوری دنیا سے بہترین ذہنوں کو راغب کرنے کے لئے ستمبر 2021 ء سے بہترین پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ- وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق ان بہترین پی ایچ ڈی اور ایم فل کے محققین کو نہ صرف ماہانہ تنخواہ دی جائے گئی بلکہ یونیورسٹی فیس بھی نہیں ادا کرنا ہوگی۔

منتخب ایم فل کے طلباء کو 40ہزار روپے ماہانہ جبکہ پی ایچ ڈی سکالرز کو 60 ہزار ہر ماہ دیئے جائیں گے۔ پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق انڈرگریجویٹ پروگراموں میں اضافی نشستوں سے مطلوبہ فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ معروف عالمی جامعات انڈرگریجویٹ پروگراموں کی آمدنی کا ایک حصہ پوسٹ گریجویٹ تحقیق کو تقویت دینے کے لئے مختص کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب شدہ پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو اپنے تحقیقی عنوان سے متعلق ہر سیمسٹر میں دو کورسز پڑھانے ہونگے، یہ عمل انکی تحقیق میں وسعت بخشے گا اور درس و تدریس میں تازہ نظریات لائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری اکیڈمک کونسل پہلے ہی اس اسکیم کو منظوری دے چکی ہے۔پروفیسر زیدی نے کہا، ''یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ یونیورسٹیاں پوسٹ آف گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے ذریعے پیسے کمارہی ہیں۔ وہ پروگرام کو معاشی طور پر قابل عمل بنانے کے لئے اہلیت سے قطع نظر طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو داخل کرتے ہیں۔پروفیسر زیدی نے کہا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی اعلی درجہ کی ڈگری ہیں اور انہیں مالیاتی فوائد کے لئے شروع نہیں کرنا چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا   مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ