زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اوذوالنورین ویلفیئر سوسائٹی کے مابین خصوصی بچوں کی بہتری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 23 اپریل 2021 23:57

فیصل آباد/مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اوذوالنورین ویلفیئر سوسائٹی کے مابین خصوصی بچوں کی بہتری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر اور ذوالنورین ویلفیئر سوسائٹی کی صدر قرا العین نے دستخط کیے۔

زرعی یونیورسٹی کے ٹریژر عمر سعید فوکل پرسن کے فرائص انجام دیں گے جبکہ ذوالنورین ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین رانا محمد افضل نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔معاہدے کے مطابق، یونیورسٹی کے طلبا کوویلفیئر سوسائٹی میں انٹر نشپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ خصو صی بچوں کے متعلق تجربے سے فائدہ اٹھا کر ان کی دیکھ بھال کر سکیں ایم او یو کے تحت دونوں تنظیموں کے طلبا اور عملہ کے باہمی تعاون کے تحت مختلف پروگراموں کااجرا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ یونیورسٹی خصوصی افراد کو تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں وہیل چیئر کی بالائی منازل و باتھ روم تک رسائی کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو خدا کی طرف سے بھر پور صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے۔ ان صلاحیتوں کونکھارتے ہوئے انکی زندگی میں خوشحالی لا ئی جا سکتی ہے عمر سعید نے کہا کہ یونیورسٹی انسا نیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہے اس نیک مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایم او یو کے ذریعے نئی نسل کو خصوصی افراد کی اہمیت سے روشناش کرایا جا سکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا   مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ