جی سی یو میں کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد

بدھ 16 جون 2021 20:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کشمیر سوسائٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔وزیربرائے ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے فلسطین سوسائٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نئی نسل مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے زیادہ آگاہ،فکرمند اور متحرک ہے، آزادی کے حصول کے لیے حزب اللہ، حماس اور فلسطینیوں کا جوش و جذبہ قابل دید ہے،آج پوری دنیا میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج جاری ہے جس سے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، وزیر اعظم نے بین الاقوامی سطح پر اسرائیل جارحیت کی بھی بھرپورمذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسرائیل پچھلے بہتر سال سے قبلہ اول پر مسلط ہے اورپچھلے کچھ عرصے سے فلسطین میں ظلم کی انتہا کر دی ہے،اتنا ظلم تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاگیا،مسئلہ فلسطین کا حل1966کی حدبندی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہونا چاہیے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں کشمیر سوسائٹی بنانے سے یوتھ موومنٹ بنی،اب یونیورسٹی میں فلسطین سوسائٹی بھی قائم کرنے جا رہے ہیں،تاکہ ہمارے طلبا فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرسکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور فلسطین سوسائٹی کے چیئرمین ہونگے،جی سی یو 10 فلسطینی طلبا کو او ای سی کے سکالرشپ کے تحت داخلہ دے گی۔ہم اسلامی ممالک میں نامور یورسٹیز کا اتحاد بھی بنا رہے تا کہ متحد ہو کر فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائیں۔او آئی سی کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا،جبکہ سینئر صحافی سلمان غنی نے مسئلہ فلسطین کے تاریخی پہلو اور جغرافیائی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب   اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں  کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر کی ضروریات کی   رپورٹ  جاری

پنجاب اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر کی ضروریات کی رپورٹ جاری

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام گپ شپ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام گپ شپ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’گپ شپ‘ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’گپ شپ‘ کے موضوع پر سیمینار

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی     امپیکٹ رینکنگ 2024  میں دنیا کی 2175جامعات میں  ساتویں نمبر پر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ 2024 میں دنیا کی 2175جامعات میں ساتویں نمبر پر

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد