آزادکشمیر کے گونگے بہرے سپیشل طالب علم نے فیڈرل بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا

پیر 18 اگست 2014 13:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) آزادکشمیر کے گونگے بہرے سپیشل طالب علم نے فیڈرل بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا۔کائس کے طالب علم شہزاد ایوب نے لاکھوں نارمل طلباو طالبات کے ساتھ امتحان دیا اور 790نمبر حاصل کیے۔سننے اور بولنے سے محروم طالب علم نے آزادکشمیرکے سپیشل طلباء کیلئے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ اور فیڈرل بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کرنے والے آزادکشمیر کے پہلے سماعت سے محروم سپیشل طالب علم کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت و گویائی سے محروم طلباو طالبات کی مفت تعلیم و تربیت کے ادارے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن(کائس) کے سننے اور بولنے سے محروم اور اشاروں کی زبان میں بات چیت کرنے والے ہونہار طالب علم شہزاد ایوب نے فیڈرل بورڈ سے انٹر میڈیٹ کا امتحان 790نمبر حاصل کر کے امتیازی حیثیت سے پاس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

شہزاد ایوب نے دو سال قبل آزادکشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹر ک کے امتحان میں اے پلس گریڈ حاصل کیا تھا۔

شہزاد ایوب کا تعلق وادی چڑھوئی کے گاؤں کینی بائیاں سے ہے جو کہ نرسری کلاس نے کائس کا طالب علم ہے۔کائس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد انصاری کے مطابق آزادکشمیر تعلیمی بورڈ میں سماعت سے محروم سپیشل طلبا و طالبات کیلئے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کائس کی انتظامیہ نے دیوا اکیڈمی اسلام آباد کے ذریعے شہزاد ایوب کی انٹرولمنٹ فیڈرل بورڈ میں کرائی اور شہزاد ایوب کو آزادکشمیر کے سپیشل طلبا کیلئے ایک رول ماڈل بنانے کیلئے کائس کی ٹیچرز نے اُسے سلیبس کے مطابق بھرپور تیاری کرائی اور اُس کے ساتھ ساتھ شہزاد ایوب کی ذہنی تربیت بھی کی تاکہ وہ پورے جذبے کیساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کر سکے۔

الحمداللہ شہزاد ایوب نے ثابت کر دیا کہ کہ سماعت سے محروم سپیشل طلبابھی کسی سے کم نہیں اور اگر اُنہیں مثبت رہنمائی ملے تو ملک و قوم کانام روشن کر سکتے ہیں۔اس دوران سینئر ٹیچر صباخان ، تہمینہ حسین اور طالش حسین طور نے شہزاد ایوب کی کوچنگ میں بھرپور کردار ادا کیا۔ شہزاد ایوب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 14سال قبل کائس میں داخلہ لینے والااس ادارے کا پہلا طالب علم تھا۔

وہ اپنی ذاتی دلچسپی اور ٹیچر کی محنت اور راہنمائی کیساتھ ترقی کی منازل طے کرتا گیا اور اُس نے فیڈرل بورڈ سے انٹر میڈیٹ کرنے والے پہلے گونگے بہرے کشمیری طالب علم کا اعزاز حاصل کر لیا۔ شہزاد ایوب جو کہ سماعت سے محروم سپیشل طلبا و طالبات کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اب وہ اپنی مادر علمی کائس میں ہی تعلیمی خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے اور اس کیساتھ ساتھ اپنی تعلیم کو بھی جاری رکھنا چاہتا ہے۔

سماعت سے محروم سپیشل طلبا و طالبات کیلئے آزادکشمیر میں سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر کالج نہ ہونے کی وجہ سے ان طلبا و طالبات کیلئے تعلیم کو جاری رکھنا بہت مشکل ہے اس لیے حکومت آزادکشمیر کو چاہیے کہ وہ ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر سرکاری طور پر ان طلبا کیلئے کالج قائمم کرے تاکہ ان طلبا کیلئے ڈگری کی سطح پر تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے اور صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست کے قیام کاخواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15    اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 اکتوبر سے ..

کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 سے  اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 سے اکتوبر سے ..

یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد

یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..