صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھلنے سے صبح سویرے سڑکوں پر بچوں کی ر ونقیں بحال ہوگئیں

پیر 18 اگست 2014 16:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھلنے سے صبح سویرے سڑکوں پر بچوں کی روکنے بحال ہوگئیں بچوں کی اکثریت پہلے دن سکول نہیں جاسکی تاہم اس کے باوجود بچوں کی معقول تعداد پہلے روز سکولوں میں آئی پہلے روز پڑھائی بھی نہ ہونے کے برابر تھی پہلے روز ہی سرگودھا اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش کے باعث بچوں کی بڑی تعداد بغیر ناشتہ کئے سکول جانے پر مجبور تھی والدین نے محکمہ سوئی گیس کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم سے صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu