کائس کی سپیشل طالبات نے نئی تعلیمی روایات کا آغاز کیا ہے ،ہمیں ان پر فخر ہے ،ڈاکٹر خالد چوہان

بدھ 20 اگست 2014 13:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) ڈی آئی جی میرپور ڈویژن ڈاکٹر خالد چوہان نے کہا ہے کہ کائس کی سپیشل طالبات نے نئی تعلیمی روایات کا آغاز کیا ہے ہمیں ان پر فخر ہے ان سپیشل طالبات نے میٹر ک میں اے پلس گریڈ حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سماعت اور گویائی سے محروم سپیشل طلبا و طالبات کی مفت تعلیم کے ادارے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن (کائس) کی میٹرک پاس کرنے والی طالبات سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

اُنہوں نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل طلبا و طالبات کی تعلیم و تربیت کیلئے سوسائٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح ان سپیشل افراد کو بھی معاشرے میں عزت و احترام حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کائس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد انصاری ، سینئر ٹیچر صبا خان اور محمد سعید احمد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر خالد چوہان نے کہا کہ سپیشل طلبا و طالبات کی ذہنی اور جسمانی تربیت بھی لازمی ہے تاکہ یہ سپیشل بچے اپنے گردو پیش کے حالات سے بھی نہ صرف باخبر ہو سکیں۔

بلکہ ان میں شعور اور آگہی پیدا ہوسکے۔ اس مقصد کیلئے ان سپیشل بچوں کو مختلف پبلک مقامات مثلاً ہسپتال، بنک، مارکیٹ، شاپنگ مال، پولیس سٹیشن، پوسٹ آفس اور دیگر مقامات پر لے جانے کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ ان میں اعتماد کا اضافہ ہو سکے اور یہ سپیشل افراد دوسروں پر انحصار کر کے زندگی گزارنے کے بجائے آزادانہ طور پر روز مرہ کے معاملات و مسائل حل کر سکیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد چوہان نے میٹرک میں940نمبرات لیکر آزادکشمیر بھر کے تمام سپیشل طلبا و طالبات میں نیا ریکارڈ قائم کرنے والی طالبہ غلام فاطمہ کو بھی خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ سپیشل بچے بھی ہمارے ملک و قوم کا مستقبل ہیں اور ہماری توجہ انہیں کارآمد شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان سپیشل بچوں کی سرگرمیاں عوام الناس تک پہنچانے کیلئے پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنی خدمات دینے کو تیار ہے کیونکہ ان سپیشل بچوں کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی اخلاقی مدد کی ضرورت ہے تاکہ ان بچوں میں احساس محرومی کم ہو سکے تاکہ سپیشل بچے بھی نارمل لوگوں کی طرح اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد منگل کوہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد منگل کوہوگا

ویٹرنری یونیورسٹی میںنیکسٹ جنریشن سیکو ئینسنگ کے مو ضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی میںنیکسٹ جنریشن سیکو ئینسنگ کے مو ضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15    اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 اکتوبر سے ..