حکومت پونچھ اور مظفرآباد تعلیمی بورڈ کا قیام عمل میں لائے‘ناظم کشمیر

بدھ 20 اگست 2014 15:56

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) تعلیمی بورڈ ز کا قیام ناگزیر ہے۔ ٹیکسٹ بورڈ جیسے ادارے میں خلاف ِمیرٹ تقریریں حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ میں ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ نزاکت علی خان نے حلف برداری کے موقع پہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ کی آواز ہے ۔راولاکوٹ جمعیت کا قلعہ ہے۔جمعیت نے تعلیم بچاو‘ مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔جس میں تعلیمی بورڈ ز کا قیام، طلبہ یونین کی بحالی اور تعلیمی معیار کی بہتری جیسا ایجنڈا شامل ہیں۔اس موقع پہ نو منتخب ناظم مقام نے بھی ا رکان سے خطاب کیا۔جمعیت کی سالانہ پلاننگ اور تعلیم بچاؤ‘ مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu