مظفرآباد، زلزلہ سے متاثرہ پرائمری سکول چیکر کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا باقاعدہ افتتاح

بدھ 20 اگست 2014 16:24

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) وزیرجنگلات سردار جاوید ایوب نے گذشتہ روز زلزلہ سے متاثرہ پرائمری سکول چیکر کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایرا سیرا ،ڈی آریو ،نیسپاک ،محکمہ تعلیم ،پی ڈبلیو ڈی بلڈنگ ڈویژن ،تعمیر نو کے حکام نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔وزیر جنگلات نے اپنے خطاب میں کہا کہ زلزلہ میں ہم ایک نسل سے محروم ہوئے ہیں۔

ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیار ی تعمیرات سے شدید جانی نقصان ہوا۔زلزلہ کے بعد تعمیر میں ایراسرا ،نیسپاک نے معیاری تعمیرات کے ذریعے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنالیا ہے اورانہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ خوبصورت اور جدید تعمیر ہونے والے پرائمری سکول چیکر میں اساتذہ اپنی تدریسی ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقہ سے اداکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوٹلہ کے سکولوں کی تعمیر نو میں ایرا نے کلیدی کردار اد ا کیا ہے تعمیر نو کے تمام اداروں کی تعریف کرتے ہوئے وزیرجنگلات نے کہا کہ عوام علاقہ اور محکمہ تعلیم اپنے گھروں کی طرح ان اداروں کی حفاظت کریں اس موقع پر وزیرجنگلات سردار جاویدطلباء طالبات میں گھل مل گئے اور نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا معائنہ کیا۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام اور سکول ٹیچرز کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور جدید تعلیم کے تقاضے پورے کریں آخر میں وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے نیسپاک کے انجینئر زسے نئی تعمیر ہونے والی عمارت کی چابیاں محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور سکول ٹیچرز کے حوالے کیں افتتاحی تقریب میں طلباء طالبات اور عوام علاقہ کی کثیر تعدا دنے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد منگل کوہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد منگل کوہوگا

ویٹرنری یونیورسٹی میںنیکسٹ جنریشن سیکو ئینسنگ کے مو ضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی میںنیکسٹ جنریشن سیکو ئینسنگ کے مو ضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا