سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کا میرٹ تبادلہ پالیسی پر ہونیوالے اساتذہ کے تبادلوں کو 7 دن کے اندر اندر ویب سائٹ پرآن لائن کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 اگست 2014 19:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے میرٹ تبادلہ پالیسی پر ہونیوالے اساتذہ کے تبادلوں کو 7 دن کے اندر اندر ویب سائٹ پر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں صوبہ بھر کے ڈی او مانیٹرنگ کو اپنے اپنے اضلاع کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری سکول پنجاب نے میرٹ پالیسی پر اساتذہ کے تبادلوں کو صاف شفاف بنانے کیلئے ان کے نام ‘ عہدے اور سکولوں کے نام جہاں سے انہیں ٹرانسفر کیا گیا ہے ان سکولوں کے نام بھی تحریر کئے گئے ہیں جہاں انہیں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ اس سے اساتذہ میں پائی جانیوالی بے چینی کو کم کیا جائے کہ حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں ہونیوالے تبادلوں کو میرٹ پر کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ میرٹ کو مد نظر نہیں رکھا گیا تو ان کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu