بورڈ کو کمپیوٹر کے جدید طرز پر استوار کرنے اور عملے کے دن رات کام کرنے کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں،پروفیسر انوار احمد زئی

جمعرات 21 اگست 2014 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)انٹربورڈنے ایک بار پھر صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے وقت سے تین ہفتے قبل ہی انٹر سائنس پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس کے نتائج کا اعلان کر کے ثابت کردیا ہے کہ بورڈ کو کمپیوٹر کے جدید طرز پر استوار کرنے اور عملے کے دن رات کام کرنے کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں۔ یہ بات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے سال 2014 کے انٹرسائنس پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب سے صدارتی خطاب میں کہی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی سماعت گاہ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی، سیکرٹری پروفیسر ارشد قاضی کے علاوہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ، ان کے والدین، مختلف کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز، سینئر اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ نتائج کا قبل از وقت آنا سینئر اساتذہ کے تعاون کی دلیل ہے۔

انہوں نے اس موقع پر امتحانی پرچے جانچنے والے اساتذہ اور بورڈ کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ان افراد نے تعطیلات میں بھی کام کر کے علم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے پورے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اس لئے اب نتائج کے ساتھ ساتھ انرولمنٹ، رجسٹریشن اور مائیگریشن کے کام کو بھی آسان بنادیا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ان امتحانات کے نتائج کا انحصار تعلیمی سیشن کے بروقت شروع کرنے سے مشروط ہوتا ہے لیکن کراچی کے کالجوں میں یہ سیشن ہر سال تاخیر سے شروع کیا جاتا ہے جبکہ اس سال ڈائریکٹر جنرل کالجز کے تازہ اعلان کے مطابق یہ سیشن مزید تاخیر سے شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مرکزی داخلہ پالیسی کو مزید بہتر بنانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے طلبہ دوست ہونا چاہئے۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ ضابطے کے تحت اور بورڈ کے معیار کے مطابق نتائج نہ دینے والے یا کام نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے الحاق ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے چار کالجوں کا الحاق منسوخ کیا گیا تھا۔ اب مزید کالجوں کا الحاق انہیں فائنل نوٹس دیئے جانے کے بعد ختم کیا جارہا ہے۔ اسی طرح اب تک الحاق منسوخ کئے جانے والے کالجوں کی تعداد 8ہوگئی ہے اور ان کے نام یہ ہیں، کلفٹن کالج فار ویمن، اشرفی انٹرمیڈیٹ کالج گلشن اقبال، اسکرائبر کالج پی ای سی ایچ ایس،جناح انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز، الحدید کالج آف سائنس اینڈ کامرس، عسکری انٹرمیڈیٹ کالج گلشن حدید، پیراڈائز کالج نارتھ ناظم آباد برائے پری میڈیکل اور پر ی انجینئرنگ فیکلٹی، علامہ اقبال انٹرمیڈیٹ کالج اسٹیل ٹاؤن ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15    اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 اکتوبر سے ..

کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 سے  اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 سے اکتوبر سے ..

یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد

یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..