زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چینی زبان کا علمی دن منایا گیا

چین اور پاکستان کے درمیان گہرے اور آزمودہ تعلقات قائم ہیں، سی آئی چائنیز کے ڈین ڈاکٹر ڑو چانگ منگ

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان کا عالمی دن منایا گیا جس میں چینی ثقافت کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب میں دلکش پرفارمنس پیش کی گئی جس نے چینی روایات کی وسعت اور تنوع کو اجاگر کیا اور شرکا کو ایک منفرد ثقافتی تجربہ پیش کیا۔گوادر پرو کے مطابق یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ سی آئی چائنیز کے ڈین ڈاکٹر ڑو چانگ منگ، سی آئی کے وائس چیئرمین اور لوکل ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظاہر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ سی آئی یو اے ایف نے دس سال مکمل کر لیے ہیں اور اس نے اب تک 5000 طالب علموں کو چینی زبان سیکھائی اور انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ چینی اداروں کے ساتھ تعلیمی، تحقیقی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پہچان ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر ڑو چانگ منگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے اور آزمودہ تعلقات قائم ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ چینی زبان باہمی سیکھنے کے پل کے ذریعے ثقافتوں کو آپس میں جوڑ رہی ہے۔

ڈاکٹر ظہیر احمد ظاہر نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے اور دوطرفہ تعلقات سے ترقی کی نئی راہیں کھولنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب کے دوران طلبا میں سرٹیفکیٹ اور یادگاری تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈین ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر فرزانہ رضوی، ڈاکٹر فہد رسول، ڈاکٹر عرفہ بن طاہر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..