مریم نوازنے ایجوکیشن ریفارمزبارے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا

سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو ہرصورت بہترکرنا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 14:44

مریم نوازنے ایجوکیشن ریفارمزبارے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایجوکیشن ریفارمز سے متعلق 5 سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید ،صوبائی وزرا مریم اورنگزیب، راناسکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکول نیوٹریشن پراجیکٹ پر پیش رفت سے وزیراعلی کو آگاہ کیا، مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا۔دوران اجلاس وزیراعلی مریم نواز نے پرائمری سکول ہیڈز کو 32ہزار 298کمپیوٹر ٹیب دینے کی منظوری دیدی جبکہ ایک ہزار ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق ہوا،ایشیائی ترقیاتی بینک لیب کے قیام کے لئے 100ملین ڈالر کی مالی معاونت کرے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرکاری سکولوں کے تین لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفکیشن کے لئے معاہدے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی، ڈیجیٹل سفر برائے ٹیک ویلی پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کے مواقع ملیں گے۔اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ کے قیام کی تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 92فیصد سے زائد مفت کتابیں ڈیلیور کی جاچکی ہیں ۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کوہر صورت بہتر کرنا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں

انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں

راولپنڈی  تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں