Hakim Muhammad Saeed Or Quaid E Azam - Article No. 851

حکیم محمد سعید اور قائداعظم - تحریر نمبر 851
قائداعظم محمد علی جناح کے بارے میں شہید حکیم محمد سعید نے ایک جگہ لکھا تھا:”جہاں قائداعظم کی شخصیت کا تعلق ہے، سب سے زیادہ ان کے اس پہلو نے متاثر کیا کہ آدمی صحیح فیصلہ کرے، اور اس پر ڈٹ جائے
جمعرات 15 اکتوبر 2015
قائداعظم ایک بااُصول اور دیانت دار شخصیت تھے ان کی پوری زندگی نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ فخر مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ وکالت کے دوران قائداعظم نے کبھی کسی جھوٹے، فرضی، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے کی پیروی نہیں کی۔ کسی مقدے میں انھیں یہ علم ہو جاتا کہ یہ جھوٹا اور فرضی مقدمہ ہے تو صاف انکار کر دیتے۔ حال آں کہ ایسے جھوٹے مقدمات میں بھاری رقم کا لالچ بھی دیا جاتا ہے۔ اپنے پیشے میں وہ بااُصول اور دیانت دار اور وقت کے پابند مشہور تھے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے بارے میں شہید حکیم محمد سعید نے ایک جگہ لکھا تھا:”جہاں قائداعظم کی شخصیت کا تعلق ہے، سب سے زیادہ ان کے اس پہلو نے متاثر کیا کہ آدمی صحیح فیصلہ کرے، اور اس پر ڈٹ جائے۔
(جاری ہے)
شہید حکیم محمد سعید کی زندگی کامیابیوں سے پُر تھی اور انھیں یہ کامیابیاں اس لیے نصیب ہوئی کہ انھوں نے قائداعظم کی زندگی کا نمونہ سامنے رکھا۔
قائداعظم کی طرح شہید حکیم محمد سعید بھی وقت کے بہت پابند تھے۔ نونہال اسمبلی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید حکیم محمد سعیدنے کہا تھا:” مجھے خوشی ہے کہ مختلف شہروں میں اس تقریب کے انعقاد سے میں نے نونہالوں کو وقت کا پابند کر دیا ہے اب یہ میرے عزیز بچے وقت کی پابندی کرتے ہیں وقت کی قدر کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ وقت کا صحیح استعمال عبادت ہے اور غلط استعمال خیانت ہے۔“
قائداعظم کی طرح شہید حکیم محمد سعید کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں دیکھ کر لوگ اپنی گھڑیاں درست کر لیتے تھے۔
قائداعظم کام پر یقین رکھتے تھے اور وہ نوجوانوں پر زور دیا کرتے تھے کہ کام کام اور کام۔ شہیدحکیم محمد سعید نے قائداعظم کی بات پر عمل کرتے ہوئے پوری زندگی کام ،کام اور کام کرتے گزاری۔ اپنی شہادت کے دن بھی وہ مریضوں کو دیکھنے کے لیے اپنے مطب آرہے تھے۔
شہید حکیم محمد سعید نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانا چاہتے ہیں اور وہ جانتے تھے کہ یہ سب اس وقت ہو سکتا ہے جب تعلیم کو عام کیا جائے۔ اس مقصد کی خاطر انھوں نے جو خدمات انجام دیں، وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہیں۔ شہید حکیم محمد سعید نے اسکول سے لے کر یونی ورسٹی تک قائم کی۔ وطن کے نونہالوں کو علم اور اخلاق کے ہتھیاروں سے مسلح کرنے کے لیے انھوں نے ” ہمدرد نونہال“ جاری کیا۔
ایک تقریب میں شہید حکیم محمد سعید نے ”مدینتہ الحکمہ“ کے بارے میں کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ خیر کا راستہ ہے اور اس راہ پر چلنے میں بڑے کانٹے ہوتے ہیں لیکن مجھے زخمی ہونا آتا ہے اور میں زخمی ہو سکتا ہوں اور ہوتا ہوں۔
اسی تقریب میں انہوں نے کہا:” خدمت کا یک درجہ یہ ہے کہ آدمی خود کو بھول جائے۔ میں یہ کوشش سال ہا سال سے کر رہا ہوں۔ ابھی مکمل کامیابی نہیں ہوئی ہے۔
بلاشبہ ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ شہید حکیم محمد سعید نے قائداعظم کی شخصیت سے متاثر ہو کر اور خود کو بھلا کر عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
Browse More 100 Great Personalities

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
Hazrat Ayesha Siddiqa RTA

کمپیوٹر کی دنیا کا عظیم ترین نام اسٹیو جابز
Computer Ki Duniya Ka Azeem Tareen Naam Steve Jobs

سلطان محمود غزنوی
Sultan Mehmood Ghaznavi

حاتم طائی اور غریب لکڑہارا
Hatim Tai Aur Ghareeb Lakarhara

مہاتما گوتم بدھ
Mahatma Gautam Buddh

فرینکلن ڈیلانو روزویلٹ
Franklin Delano Roosevelt
Urdu Jokes
ہوٹل
Hotel
بخار اور دانت
bukhar aur dant
پچاس ساٹھ مرتبہ شیو کرتے ہیں؟
pachaas saath martaba shave karte hain?
محنت ضائع
Mehnat Zaya
ساجد نوید سے
Sajid naveed se
ایک دوست دوسرے سے
Aik Dost dusre dost se
Urdu Paheliyan
مارو کوٹو لے لو کام
maro koto lelo kaam
کبھی ہیں لال کبھی ہیں کالے
kabhi hen laal kabhi hen kaaly
سورج کے جانے پر تین
sooraj ke jane per teen
جانور اک ایسا بھی دیکھا۔۔۔
janwar aik aisa bhi dekha
لیٹی لیٹی گھر تک آئے
leti leti ghar tak aye
گلا تو ہے سر ساتھ نہیں ہے
gala tu hy sar sath nahi he