12 Islami Months Per Mukhtasar Nazar - Article No. 1715

12 Islami Months Per Mukhtasar Nazar

بارہ اسلامی مہینوں پر مختصر نظر - تحریر نمبر 1715

یوں تو پورے بارہ اسلامی مہینے اپنے اندر بے شمار نیکیاں پھیلانے میں آگے آگے ہوتے ہیں مگر ماہ شوال اور ماہ رمضان المبارک پاکیزہ اور صحت مند لوگوں کے لئے خاص طور پر خوشیوں کا باعث بنتے ہیں۔

پیر 20 اپریل 2020

محمد علیم نظامی
پیارے بچو!جس طرح اسلام میں بارہ مہینوں پر مسلمان یقین اور اعتماد رکھتے ہیں اس طرح بارہ مہینے ہی انگلش کی زبان میں کہلاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اسلامی مہینوں میں پہلا مہینہ محرم ،دوسرا مہینہ صفر ،تیسرا مہینہ ربیع الاول، چوتھا ربیع الثانی، پانچواں مہینہ جمادی الاول ،چھٹا مہینہ جمادی الثانی،ساتواں مہینہ رجب ،آٹھواں مہینہ شعبان،نوواں مہینہ رمضان،دسواں مہینہ شوال، گیارہواں مہینہ ذی العقد اور بارہواں مہینہ ذی الحج ہیں۔

پیارے بچو !اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایسی کوئی نعمت نہیں بھیجی جس کے بے شمار اور ان گنت فوائد نہ ہوں ۔شوال کے مہینے کو ہی لیجئے ۔جو نہی یہ مہینہ سر اٹھاتا ہے تو تمام عالم اسلام میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اسلامی مہینے بڑے بابرکت اور مقدس مہینے بڑی محبت اور چاہت کے لئے اپنے اندر رحمتیں سمیٹتی لیے ہوتے ہیں۔
پیارے بچو!چونکہ تمام بارہ اسلامی مہینے مسلمانوں کو اپنی بابرکت اور رحمتیں سے ہر دم رحم وکرم سے نوازتے رہتے ہیں مگر ماہ شوال اور بارہ رمضان اپنے اندر سارا سال کی خوبیوں کے علاوہ سال بھر کی خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یوں تو پورے بارہ اسلامی مہینے اپنے اندر بے شمار نیکیاں پھیلانے میں آگے آگے ہوتے ہیں مگر ماہ شوال اور ماہ رمضان المبارک پاکیزہ اور صحت مند لوگوں کے لئے خاص طور پر خوشیوں کا باعث بنتے ہیں۔
پیارے بچو!اس طرح باقی بارہ مہینے اگر چہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے ہوتے ہیں مگر ماہ رمضان میں تمام عالم اسلام کے پر جوش مسلمان لوگ اس لئے اللہ تعالیٰ کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خوش ہو کر ان پر اپنی رحمت نازل فرمائیں اور ان کے گیارہ مہینے بھی اسی طرح ہی خداوند کریم کی حمد وثناء کرتے رہیں تاکہ مسلمانوں کی بخشش کا سامان پیدا ہو سکے ۔
اگر چہ باقی 10اسلامی مہینے بھی اپنے اندر لا جواب اور بے مثال نیکیاں پھیلا کر اپنے اللہ اور رسول اکرم کو خوش اور راضی کرتے رہیں۔
پیارے بچو!اوپر والی سطور میں بارہ اسلامی مہینوں کا مختصر ذکر کیا گیا ہے جس طرح ما ہ شوال اور ماہ رمضان کی اپنی اور ہی الگ بات ہے مگر ان دونوں مہینوں کو یاد رکھنے اور ان کی آمد کا انتظار کرنا اور عبادت گزار بندہ بن کر رہنا ہی عظمت ہے۔

Browse More Moral Stories