Doghli Chamgadar - Article No. 2247

دوغلی چمگادڑ - تحریر نمبر 2247
وہ جب دیکھتی کہ پرندے جیت رہے ہیں تو وہ ان کی حمایت کا اعلان کر دیتی اور جب دیکھتی کہ جانوروں کا پلڑا بھاری ہے تو جانوروں میں شامل ہو جاتی اور جانور ہونے کا دعویٰ کرتی۔
پیر 2 مئی 2022
شیر نے بادشاہ ہونے کا دعویٰ کر دیا اور پرندوں کی طرف سے عقاب نے اپنی خدمات پیش کیں لیکن مسئلہ جوں کا توں رہا۔چوپائے اپنے ساتھیوں کی حمایت اور تعریف میں لگے ہوئے تھے تو پرندے اپنی اہمیت جتا رہے تھے۔
(جاری ہے)
اس بحث کے دوران چمگادڑ کا رویہ بڑا عجیب و غریب تھا۔وہ جب دیکھتی کہ پرندے جیت رہے ہیں تو وہ ان کی حمایت کا اعلان کر دیتی اور جب دیکھتی کہ جانوروں کا پلڑا بھاری ہے تو جانوروں میں شامل ہو جاتی اور جانور ہونے کا دعویٰ کرتی۔
یہ سلسلہ چلتا ہی رہا اور آخر جانور پرندوں پر بازی لے گئے۔شیر کو جنگل کا بادشاہ بنا دیا گیا۔اب تمام جھگڑوں کا فیصلہ شیر ہی کرتا تھا۔شیر کے اچھے رویے کی وجہ سے جانور تو جانور،پرندے بھی مطمئن ہو گئے تھے مگر ان دونوں گروہوں کو چمگادڑ کے دوغلے رویے پر بے حد غصہ آتا تھا۔
شیر کے جیتنے کے بعد جب چمگادڑ اس کو مبارکباد دینے پہنچی تو سب نے اسے دھکے دے کر باہر نکال دیا کہ تم تو پرندوں میں شامل ہو کیونکہ کسی بھی چوپائے کے پَر نہیں ہوتے۔
چمگادڑ روتی پیٹتی پرندوں کے پاس پہنچی اور کہا کہ چوپایوں نے مجھے مار بھگایا ہے کیونکہ میں جانور نہیں ہوں لیکن پرندوں نے اس کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ تم چوپایوں میں شامل ہو کیونکہ پرندے تو انڈے دیتے ہیں جبکہ تم اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہو۔
یہ کہہ کر سب نے اسے وہاں سے مار بھگایا۔چمگادڑ نے بہت کہا کہ میں پرندوں میں شامل ہوں مگر کسی پرندے نے اسے اپنے ساتھ شامل نہ کیا۔
اس کے بعد سے چمگادڑ کی زندگی تنہا گزرنے لگی۔وہ اب بھی تنہا ہے اور اپنی بری عادت کی سزا بھگت رہی ہے۔
جب کبھی وہ خود کو مجرم سمجھنے لگتی ہے تو سزا کے طور پر درخت سے اُلٹی لٹک جاتی ہے اور روتی ہے اور جب سب پرندے سو جاتے ہیں تو رات کو سناٹے میں باہر آ جاتی ہے کہ کہیں کوئی پرندہ دیکھ نہ لے۔دوغلے رویے نے اسے منہ چھپانے پر مجبور کر دیا ہے۔
Browse More Moral Stories

مہمان اللہ کی رحمت
Mehmaan ALLAH Ki Rehmat

کھانا چور
Khana Chor

کھویا ہوا گھر
Khoya Huwa Ghar

تصویر کے پیچھے
Tasweer Ke Peechay

چیونٹی اور بھڑ (آخری حصہ)
Chiyunti Aur Bhir - Aakhri Hissa

اہم پیغام
Ehem Paigham
Urdu Jokes
گاہک
Gahik
گاہک
gahak
ایک آدمی پرندوں کی دوکان
aik aadmi parindon ki dukaan
مولوی صاحب
Moulvi sahib
عورت سہیلی سے
aurat saheli se
شوہر
shohar
Urdu Paheliyan
سر کے بل چلتا ہے فرفر
sar ke baal chalta hy far far
پردے میں وہ چھپ کر آیا
parde me wo chup kar aya
ہرا ہرا یا پیلا پیلا
hara hara ya peela peela
پانی کے اندر ہی بولے
pani ke andar hi bole
ہو گر ایک تو ہے بے کار
ho agar aik tu hai bekar
دیکھی ہے اک ایسی رانی
dekhi hai aik esi raani