Mehnat Main Azmat Ki Kahani - Article No. 1484
محنت میں عظمت کی کہانی - تحریر نمبر 1484
عاصم اور حیدر بہت اچھے دوست تھے۔دونوں پڑھائی میں بہت تیز تھے۔کبھی عاصم کی فرسٹ پوزیشن آجاتی تو کبھی حیدر کی ۔دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے حسد محسوس نہیں کیا تھا۔
منگل 11 اگست 2020
نمرہ محمود
عاصم اور حیدر بہت اچھے دوست تھے۔دونوں پڑھائی میں بہت تیز تھے۔کبھی عاصم کی فرسٹ پوزیشن آجاتی تو کبھی حیدر کی ۔دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے حسد محسوس نہیں کیا تھا۔عاصم کا سکول اس کے گھر کے قریب تھا۔لہٰذاوہ پیدل ہی آتا جاتا تھا۔عاصم کے گھر کے راستے میں ایک آدمی اپنے طوطے کے ہمراہ فال لے کر بیٹھا ہوتا تھا۔ایک دن عاصم نے سوچا کیوں نہ میں بھی اپنی ایک فال نکلواؤں لہٰذا عاصم اس طوطے والے آدمی کے پاس گیا۔
(جاری ہے)
عاصم اس کی باتوں میں آگیا لہٰذا جب فال نکالی گئی تو عاصم سن کر حیران ہی رہ گیا کیونکہ اس میں لکھا ہوا تھا کہ اس بارتم فیل ہو گے۔
عاصم کی امی نے بار بار پوچھا لیکن وہ ہر بار ٹال گیا۔اب یہ تھا کہ عاصم جب بھی کتابیں کھول کر بیٹھتا تو یکسوئی سے کچھ بھی یادنہ کرپاتا۔اس کا دل پڑھائی سے یکدم ہی اچاٹ ہو چکاتا۔اس نے سوچا جب میری قسمت میں اس بارفیل ہونا ہی لکھاہے تو اتنی محنت کا کیا فائدہ اس طرح سے عاصم نے پڑھائی میں دلچسپی لینا بالکل ہی چھوڑ دی۔عاصم کے ٹیچرز اس کے پڑھائی کے متعلق کارکردگی پر بہت حیران ہوتے جارہے تھے۔کیونکہ وہ دن بدن پڑھائی میں بہت کمزور ہوتا جارہا تھا۔
اس کا دوست حیدر بھی بہت پریشان تھا کہ آخر اس کو ہوا کیا ہے ایسا کیا مسئلہ ہے جو یہ پڑھائی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے لگا ہے آخر ایک دن حیدر نے عاصم سے اس قدر اصرار کیا کہ عاصم کو بتانا ہی پڑھا۔سواس نے ساری بات حیدرکو گوش گزار کردی۔حیدر عاصم کا بہت اچھا دوست تھا۔سواس نے عاصم کو بہت مخلصانہ مشورہ دیا کہ تم اس آدمی کی بات کا ہر گزیقین مت کرو۔بھلا ایک طوطا انسان کی قسمت کا کیسے فیصلہ کر سکتا ہے ۔تم دل لگا کر محنت کرو۔اللہ تعالیٰ محنت کرنے والے کو بہت پسند کرتا ہے اور محنت کرنے والے کو اللہ تعالیٰ پھل بھی ضرور عطا کرتا ہے ۔
لہٰذا تم دن رات اپنی توجہ پڑھائی پر لگادو۔دیکھنا پھر تمہاری پہلے ہی کی طرح پوزیشن بھی آئے گی ۔عاصم پر حیدر کی باتوں کا اتنا اثر ہوا کہ اس نے پھر پہلے کی طرح دن رات محنت کی اور جب سالانہ امتحانات کا نتیجہ تو عاصم کی فرسٹ پوزیشن آئی یہ دیکھ کر عاصم بہت خوش ہوا کہ اس کی تو فرسٹ پوزیشن آگئی ہے۔تب اس کو احساس ہوا کہ واقع ہی محنت ہی کی بدولت انسان اپنی قسمت بدل سکتا ہے ۔یہ قسمت کا فیصلہ سوائے اللہ کہ اورکوئی نہیں کر سکتا۔لیکن اس کے لئے محنت شرط ہے۔
Browse More Moral Stories
پڑوسیوں کی خبرلیں
Parosion Ki Khabar Lain
وطن کی خاطر
Watan Ki Khatir
کُند ذہن بچہ بڑا انسان بن گیا
Kund Zehen Bacha Bara Insaan Ban Giya
دیانت داری
Dianat Daari
پکّی دوستی
Pakki Dosti
بادشاہ اور نیک وزیر
Badshah Or Naik Wazir
Urdu Jokes
پولیس اور افسر
police aur officer
ایک شکاری
Aik shikari
ڈاکٹر
doctor
واپسی کی شرط
wapsi ki shart
میاں بیوی
Mian biwi
ایک جج
Aik judge
Urdu Paheliyan
آندھی ہو یا تیز ہوا
aandhi ho ya taiz hawa
چھوڑا مت تم اس کا ہاتھ
chodo mat tum uska hath
کتیا بھونک کہ جو کہتی ہے
kutiya bhounk ke jo kehti hai
کل کا بچہ ایک نادان
rakhi thi wo chup chaap kaise
سب کو دیکھے اور پہچانے
sabko dekhe aur pehchane
شب بھر وہ پانی میں نہائے
shab bhar woh pani me nahaye