Allama Iqbal Or Bache - Article No. 1708

علامہ اقبال اور بچے - تحریر نمبر 1708
یقینا آپ ہر روز صبح سویرے سکول میں اسمبلی کے دوران بڑے پر جوش انداز میں یہ دعا پڑھتے ہوں گے ۔
ہفتہ 11 اپریل 2020
لپ پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری!
پیارے بچو!یقینا آپ ہر روز صبح سویرے سکول میں اسمبلی کے دوران بڑے پر جوش انداز میں یہ دعا پڑھتے ہوں گے ۔کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ خوبصورت دعا کس نے لکھی ہے ؟ہو سکتاہے کچھ بچوں کو معلوم ہو اور کچھ کو نہیں بہر حال ہم بتائے دیتے ہیں ،یہ خوبصورت دعا ہمارے قومی شاعر، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے آج سے تقریباًایک صدی قبل آپ جیسے پیارے پیارے بچوں کے لئے لکھی تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے بڑے لوگوں کے لئے بھی بے شمار نظمیں لکھی ہیں ۔ان نظموں کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا احساس دلایا اور انہیں سمجھایا کہ مسلسل محنت ،ثابت قدمی اور پختہ یقین سے ہر چیز حاصل کی جا سکتی ہے۔
(جاری ہے)
علامہ اقبال 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔آپ بچپن ہی سے نہایت ذہین اور اسلامی ذہن کے حامل تھے ۔آپ کو قرآن پاک کی تلاوت کا بڑا شوق تھا ۔
علامہ اقبال کو بچوں سے بڑی محبت تھی ۔وہ جانتے تھے کہ آج کے بچے کل کے معمار ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کی بہتر انداز میں تربیت کی جائے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے ۔علامہ اقبال نے بچوں میں اچھی اچھی عادتیں پیدا کرنے اور ان کی بہتر تربیت کے لئے نہایت دلچسپ ،آسان اور سبق آموز نظمیں لکھیں۔
جن میں بچے کی دعا ،ہمدردی ،مکڑا اور مکھی ،پہاڑ اور گلہری ،گائے اور بکری،پرندے کی فریاد،بچہ اور جگنو وغیرہ شامل ہیں ۔یہ تمام نظمیں ان کے پہلے مجموعہ کلام بانگ درا میں شامل ہیں ۔ان نظموں میں بچوں کے لئے خاص نصیحت ہے۔
Browse More Moral Stories

صلہ رحمی
Silla Rehmi

خوشامد بُری بلا ہے
Khushamad Buri Bala Hai

لالچ کی سزا
Lalach Ki Saza

اژد ہے کا شکار
Azdahay Ka Shikar

انتقام
Intiqam

نیکی کا صلہ
Naiki Ka Sila
Urdu Jokes
چڑیا گھر
chirya ghar
دو لال بیگ
Do Lal Baig
نظر
Nazar
بہت بڑا دھوکا
bohat bara dhoka
مالک نوکر سے
Malik nokar se
سکول رپورٹ
School report
Urdu Paheliyan
بیٹی جا پہنچے بازار
beti ja punche bazar
اوروں کے قبضے میں ہے
auro ke qabzy me hai
ہری ہری پانی میں گھولی
hari hari pani me gholi
دھرا پڑا ہے سرخ پیالہ
dhara para hai surkh piala
دن کا ساتھی ساتھ ہی آیا
din ka sathi sath hi aya
دیکھ کر اس کا کمال اس کا ہنر
dekh kar uska kamal uska hunar