Wolf Aur Lamb - Article No. 1909
بھیڑیا اور میمنا - تحریر نمبر 1909
میمنا جلدی سے ایک طرف ہٹ گیا اور بھیڑیا اڑتا ہوا ندی میں جا گرا
منگل 2 مارچ 2021
بچوں اُس بھیڑ کے بچے کی کہانی تو آپ نے سنی ہو گی جو ندی پہ پانی پینے آیا تھا۔وہاں سے کچھ فاصلے پر ایک بھیڑیا بھی پانی پی رہا تھا۔ابھی اس بچے نے چند گھونٹ ہی پیے تھے کہ بھیڑیا اس کی طرف آیا اور بولا ”تم پانی گندا کیوں کر رہے ہو․․․․؟دیکھتے نہیں میں پانی پی رہا ہوں۔“
بھیڑ کے بچے نے جسے میمنا بھی کہتے ہیں نے ڈرتے ہوئے کہا”جناب پانی تو آپ کی طرف سے میری طرف آرہا ہے۔“
بھیڑیا گرج کر بولا”تم نے پچھلے سال مجھے بُرا بھلا کیوں کہا تھا․․․؟“
”جناب پچھلے سال تو میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔میری عمر تو ابھی صرف چھ مہینے ہے۔“
”پھر وہ تمہارا بھائی یا باپ ہو گا۔“بھیڑیے نے کہا اور میمنے پر حملہ کرکے اسے کھا گیا۔
لیکن بچو!یہ کہانی اُس میمنے کی نہیں اس کے چھوٹے بھائی کی ہے۔
وہ اکثر اپنی ماں سے اپنے بڑے بھائی کے بارے میں پوچھا کرتا تو اس کی ماں اسے یہ کہانی سناتی اور ساتھ ہی تاکید کرتی کہ ندی پہ پانی پینے نہ جانا۔
تو پھر میں کہاں پانی پیوں․․․․؟وہ پوچھتا۔یہاں تو صرف ایک ہی ندی ہے۔
تم اس وقت پانی پی لیا کرو جب بھیڑیا اور دوسرے بڑے جانور وہاں نہ آتے ہوں۔اس کی ماں کہتی۔ندی پہ پانی پینے جانور عموماً صبح اور شام کے وقت آتے تھے اس لئے میمنا دوپہر کے وقت پانی پی آتا۔
لیکن دوستو!کہتے ہیں کہ ہونی کو کون ٹال سکتا ہے۔میمنے کا سامنا بھیڑیے سے ہونا تھا سو ہو کر رہا۔ہوا کچھ اس طرح کہ ایک دوپہر میمنا ندی پہ پانی پی رہا تھا کہ اسے دوسری طرف سے بھیڑیا اپنی طرف آتا دکھائی دیا۔میمنا سنبھل کر کھڑا ہو گیا۔
تم پانی کیوں گندا کر رہے ہو․․․؟دیکھتے نہیں میں پانی پی رہا ہوں۔بھیڑیے نے حسب روایت چالاکی سے کہا۔لیکن جناب پانی تو آپ کی طرف سے میری طرف آرہا ہے۔میمنے نے کہا۔
تم نے پچھلے سال مجھے بُرا بھلا کیوں کہا تھا․․․․؟بھیڑیے نے پرانی چال چلی۔
”جناب وہ میں نہیں ،میرا بڑا بھائی تھا اور آپ نے اس بے چارے کو کھا لیا تھا۔“میمنے نے ندی کے کنارے کی طرف کھسکتے ہوئے کہا۔
میں تمہارے ساتھ بھی وہی سلوک کروں گا۔بھیڑیے نے دانت نکالتے ہوئے کہا اور میمنے پر چھلانگ لگا دی۔میمنا جلدی سے ایک طرف ہٹ گیا اور بھیڑیا اڑتا ہوا ندی میں جا گرا۔برسات کے دن تھے ندی بہت تیزی سے بہہ رہی تھی۔بھیڑیے نے تیر کر کنارے پر آنے کی بہت کوشش کی مگر پانی کا تیز بہاؤ اسے دور بہا لے گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے بھیڑیا پانی میں ڈوب گیا۔چھوٹا میمنا آرام سے چلتا اپنے گھر پہنچ گیا۔
ماں․․․․میں نے بھیڑیے کو پانی میں گرا دیا ہے۔اس نے اپنی ماں سے کہا اور پھر ساری روداد سنا دی۔ماں نے حیرت اور خوشی سے اس کی طرف دیکھا اور پھر آگے بڑھ کر اپنے بہادر بیٹے کا منہ چوم لیا۔
بھیڑ کے بچے نے جسے میمنا بھی کہتے ہیں نے ڈرتے ہوئے کہا”جناب پانی تو آپ کی طرف سے میری طرف آرہا ہے۔“
بھیڑیا گرج کر بولا”تم نے پچھلے سال مجھے بُرا بھلا کیوں کہا تھا․․․؟“
”جناب پچھلے سال تو میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔میری عمر تو ابھی صرف چھ مہینے ہے۔“
”پھر وہ تمہارا بھائی یا باپ ہو گا۔“بھیڑیے نے کہا اور میمنے پر حملہ کرکے اسے کھا گیا۔
لیکن بچو!یہ کہانی اُس میمنے کی نہیں اس کے چھوٹے بھائی کی ہے۔
(جاری ہے)
تو پھر میں کہاں پانی پیوں․․․․؟وہ پوچھتا۔یہاں تو صرف ایک ہی ندی ہے۔
تم اس وقت پانی پی لیا کرو جب بھیڑیا اور دوسرے بڑے جانور وہاں نہ آتے ہوں۔اس کی ماں کہتی۔ندی پہ پانی پینے جانور عموماً صبح اور شام کے وقت آتے تھے اس لئے میمنا دوپہر کے وقت پانی پی آتا۔
لیکن دوستو!کہتے ہیں کہ ہونی کو کون ٹال سکتا ہے۔میمنے کا سامنا بھیڑیے سے ہونا تھا سو ہو کر رہا۔ہوا کچھ اس طرح کہ ایک دوپہر میمنا ندی پہ پانی پی رہا تھا کہ اسے دوسری طرف سے بھیڑیا اپنی طرف آتا دکھائی دیا۔میمنا سنبھل کر کھڑا ہو گیا۔
تم پانی کیوں گندا کر رہے ہو․․․؟دیکھتے نہیں میں پانی پی رہا ہوں۔بھیڑیے نے حسب روایت چالاکی سے کہا۔لیکن جناب پانی تو آپ کی طرف سے میری طرف آرہا ہے۔میمنے نے کہا۔
تم نے پچھلے سال مجھے بُرا بھلا کیوں کہا تھا․․․․؟بھیڑیے نے پرانی چال چلی۔
”جناب وہ میں نہیں ،میرا بڑا بھائی تھا اور آپ نے اس بے چارے کو کھا لیا تھا۔“میمنے نے ندی کے کنارے کی طرف کھسکتے ہوئے کہا۔
میں تمہارے ساتھ بھی وہی سلوک کروں گا۔بھیڑیے نے دانت نکالتے ہوئے کہا اور میمنے پر چھلانگ لگا دی۔میمنا جلدی سے ایک طرف ہٹ گیا اور بھیڑیا اڑتا ہوا ندی میں جا گرا۔برسات کے دن تھے ندی بہت تیزی سے بہہ رہی تھی۔بھیڑیے نے تیر کر کنارے پر آنے کی بہت کوشش کی مگر پانی کا تیز بہاؤ اسے دور بہا لے گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے بھیڑیا پانی میں ڈوب گیا۔چھوٹا میمنا آرام سے چلتا اپنے گھر پہنچ گیا۔
ماں․․․․میں نے بھیڑیے کو پانی میں گرا دیا ہے۔اس نے اپنی ماں سے کہا اور پھر ساری روداد سنا دی۔ماں نے حیرت اور خوشی سے اس کی طرف دیکھا اور پھر آگے بڑھ کر اپنے بہادر بیٹے کا منہ چوم لیا۔
Browse More Moral Stories
نرالے چور
Nirale Chor
بھیڑیں اور بھیڑیے
Sheep And Wolves
انسانیت کا تقاضا
Insaniyat Ka Taqaza
قیمتی موتی کی تلاش
Qeemti Motti Ki Talash
تالاب کا راجا
Talab Ka Raja
سب سے اچھا نمونہ
Sab Se Acha Namoona
Urdu Jokes
استاد شاگرد سے
Ustad Shagird se
ممی
Mumy
سیٹھ
Saith
ایک صاحب
Aik sahib
اپنا چمچہ
apna chamcha
زبان
Zaban
Urdu Paheliyan
کبھی وہ ایسی چال دکھائے
kabhi wo aisi chaal dikhaye
سو گھوڑے اور ایک لگام
so ghode aur aik lagam
پیٹ جوہنی انگلی سے دبایا
pai jonhi ungli se dabaya
وہ رہتی ہے گھر میں اکیلی کھڑی
wo rehti hai ghar me akeli khadi
بے شک دن بھر پیتے جائیں
beshak din bhar peety jaye
فٹ بھر ہے اس کی لمبائی
fut bhar he uski lambai
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos