Aqalmand Faqeer - Article No. 2587

عقلمند فقیر - تحریر نمبر 2587
سوداگر فقیر کے بتائے ہوئے راستے پر گئے اور انہیں اپنا کھویا ہوا اونٹ مل گیا
جمعرات 12 اکتوبر 2023
ایک مرتبہ ایک فقیر کسی میدان سے گزر رہا تھا۔اسے دو سوداگر نظر آئے۔اس نے سوداگروں سے پوچھا:”بھائیو!کیا تمہارا اونٹ کھو گیا ہے؟“سوداگر خوش ہوئے اور بولے،”تم نے دیکھا ہے کیا؟“فقیر نے کہا،”کانا تو نہیں تھا اور دائیں پیر سے لنگڑا تو نہیں تھا؟“ان سوداگروں کو یقین ہو گیا کہ اس نے اونٹ دیکھا ہے،لہٰذا اسی سے معلوم کیا جائے۔وہ کہنے لگے،”بھائی یہ حقیقت ہے کہ وہ کانا اور لنگڑا تھا،مگر وہ گیا کہاں؟“فقیر نے اسی لہجے میں کہا،”آگے والا دانت ٹوٹا ہوا تو نہیں تھا؟“سوداگر جلدی سے بولے،”یہی جناب یہی،اللہ کے واسطے پتا بتا دو۔کہاں دیکھا تھا؟“فقیر نے ایک مرتبہ پھر اسی انداز میں کہا،”ایک طرف شہد کے ڈبے اور دوسری طرف گندم کی بوری لدی ہوئی تھی۔
(جاری ہے)
“فقیر نے کہا،بھائی!اگر سچ پوچھو تو نہ میں نے تمہارے اونٹ کو دیکھا ہے اور نہ اس کے بارے میں سنا ہے۔میں ابھی تم دونوں سے سن رہا ہوں کہ تمہارا اونٹ کھو گیا ہے۔“سوداگر حیران ہو گئے اور سمجھے کہ وہ ہم کو دھوکہ دے رہا ہے۔دھمکی دے کر کہنے لگے،”اسی اونٹ پر دوسرے سامان کے ساتھ ہمارے جواہرات بھی رکھے ہوئے ہیں۔اگر نہیں بتاؤ گے تو تمہیں قید کرا دیں گے۔“فقیر نے جواب دیا،”بھئی مجھے دھمکی نہ دو۔میں نے تمہارا اونٹ نہیں دیکھا۔“اس پر سوداگر فقیر کو پکڑ کر قاضی کے پاس لے گئے۔قاضی کو بھی فقیر نے وہی بات بتائی۔”جب تم نے اونٹ دیکھا ہی نہیں تو اس کے بارے میں اتنی صحیح باتیں کیوں کر بتا رہے ہو؟“قاضی نے تعجب سے پوچھا۔فقیر نے مسکرا کر کہا،”قاضی صاحب!۔“ ”میری بات سن کر آپ ضرور شک میں مبتلا ہوں گے،لیکن میں اب آپ کو حقیقت بتاتا ہوں۔جب میں گھر سے نکلتا ہوں تو آنکھیں کھلی رکھتا ہوں۔آج صبح میں ایک جگہ سے گزرا تو میں نے دیکھا کہ ایک اونٹ کے پیروں کے نشان تو موجود ہیں،لیکن کسی آدمی کے پیروں کے نشان نہیں ہیں جس سے میں سمجھا کہ یہ اونٹ رسی تڑا کر بھاگا ہے۔پھر دیکھا تو ایک پاؤں کے نشان تھے ہی نہیں۔“
اس سے معلوم ہوا کہ وہ لنگڑا ہے۔پھر کیا دیکھتا ہوں کہ راستے کے ایک طرف گھاس چرنے کے نشان ہیں جس سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ کانا ہے۔دانت کے ٹوٹا ہونے کا علم اس طرح ہوا کہ اس نے جس پودے کو کھانے کی کوشش کی،اس کے کچھ پتے باقی رہ گئے تھے اور سامان کا پتا اس طرح چلا کہ ایک طرف چیونٹیوں کی آمد و رفت تھی جس سے معلوم ہوا کہ ایک طرف اناج ہے اور دوسری طرف شہد کی مکھیاں تھیں جس سے معلوم ہوا کہ وہاں شہد ضرور ہو گا۔قاضی یہ بات سن کے دنگ رہ گیا اور فقیر کو شاباشی دی۔سوداگر بھی فقیر کے بتائے ہوئے راستے پر گئے اور انہیں اپنا کھویا ہوا اونٹ مل گیا۔انہوں نے فقیر کو انعام و اکرام سے نوازا۔
Browse More Moral Stories

احساس (پہلا حصہ)
Ehsaas - Pehla Hissa

میری پرواز
Meri Parwaz

میری کتاب
Meri Kitab

جھوٹی خبر
Jhooti Khabar

بے چارہ لکڑ ہارا
Bay Charah Lakar Hara

قبولِ حج
Qabool E Hajj
Urdu Jokes
کھارا،باسی، مہنگا
Khara Basi Mehnga
اپنی بیوی
Apni Biwi
طالب علم
Talib e ilm
مریض اور ڈاکٹر
Mareez Aur Doctor
مجسٹریٹ
magistrate
شیر
sher
Urdu Paheliyan
کام میں ہے گراس کو لانا
kaam me he agar usko lana
ساری دنیا کو دیکھنے والی
sari duniya ko dikhane wali
جیسا تو ہے وہ بھی ویسی
jaisa tu hai wo bhi wesi
تیز یا ہلکی چال دکھا کر
tez ya halki chaal dikha kar
اک لمبے کا سنو افسانہ
ek lambay ka suno afsana
وہ چھوٹے ہیں یا وہ بڑے ہیں
wo choty hen ya wo bary hen