Achi Saheli - Article No. 863

اچھی سہیلی - تحریر نمبر 863
آج میں کافی بور ہورہی تھی کیوں کہ آج میری اچھی سہیلی سکول نہیں آئی تھی۔ میں اپنی سیٹ پر خاموش بیٹھی تھی کہ ٹیچر کی آواز پر میں نے سامنے دیکھا۔۔۔
منگل 10 نومبر 2015
آج میں کافی بور ہورہی تھی کیوں کہ آج میری اچھی سہیلی سکول نہیں آئی تھی۔میں اپنی سیٹ پر خاموش بیٹھی تھی کہ ٹیچر کی آواز پر میں نے سامنے دیکھا۔مس کسی لڑکی کاتعارف پوری کلاس سے کرارہی تھی۔اس کانام مس نے صائمہ بتایا۔ذہانت صائمہ کی آنکھوں سے جھلک رہی تھی لیکن جیسے ہی میں نے اُس کواُوپر سے نیچے تک دیکھا۔وہ دوبیساکھیوں کے سہارے کھڑی تھی۔ پہلے تو مجھے بہت افسوس ہوا۔ لیکن جن مس نے اس کومیرے ساتھ بیٹھنے کوکہا تو یہ افسوس غصہ میں بدل گیا کیونکہ یہ میری سہیلی کی جگی تھی اور صائمہ کے یہاں بیٹھنے سے میری سہیلی کومجھ سے دور بیٹھنا پڑتا۔اُس نے مجھے مسکرا کردیکھا تو میں کوشش کے باوجود مسکرانہ سکی۔اس سے دوستی بھی نہیں کی جاسکتی تھی کیونکہ نہ وہ میرے ساتھ کھیل سکتی تھی۔
(جاری ہے)
صائمہ لنچ بریک میں اکیلی بیٹھی ہوتی کوئی اس کہ پاس نہ جاتا۔ایک روز صائمہ کوریڈورمیں آرام آرام سے بیساکھی کے سہارے جارہی تھی کہ دولڑکیاں بھاگتی ہوئی اس کے برابر سے گزریں اور دھکا دے دیا۔میں پیچھے ہی آرہی تھی ،صائمہ ایک دم لڑکھڑا گئی اور گرنے ہی والی تھی۔میں نے جلدی سے اسے تھام لیا۔اس کی آنکھوں میں آنسو صاف نظر آرہے تھے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا تو وہ صاف ان لڑکیوں کوبچا گئی اور کہا میں لڑکھڑا کرگرگئی تھی۔مجھے پتہ نہیں کیوں اس وقت ان لڑکیوں پر بہت غصہ آیا میں اس دن صائمہ کے ساتھ ہی رہی۔
دوسرے دن تو حدہی ہوگئی۔لنچ بریک میں جب سب گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے میرا گزرکلاس کے باہر سے ہوا تو میں نے دیکھا صائمہ کلاس میں بیٹھی رورہی ہے۔میں اس کے پاس گئی تو اس نے کہا لڑکیوں نے اس کی بیساکھیوں چھپادی ہیں۔میں بیساکھیوں کے بغیرکہیں نہیں جاسکتی ۔یہ کہہ کروہ رونے لگی۔میں اسی وقت ان لڑکیوں کے پاس گئی جنہوں نے صائمہ کوتنگ کرنے کاپروگرام بنایا تھا۔ ان لڑکیوں سے کہا اگر تم نے صائمہ کی بیساکھیوں واپس نہ کیں اور اس سے معافی نہ مانگی تو میں سچ سچ ہر بات پرنسپل کوبتادوں گی۔میری یہ دھمیکی کام کرگئی اور ان لڑکیوں نے خودبیساکھیوں صائمہ کوواپس کیں اور اس سے معافی بھی مانگی اور آئندہ تنگ نہ کرنے کابھی وعدہ کیا۔آج میری سب سے بہترین دوست صائمہ ہے وہ پڑھنے میں بہت اچھی ہے۔ وہ پڑھائی میں میری مدد کرتی ہے اور میں عام معاملات میں اس کاساتھ دیتی ہوں۔
Browse More Moral Stories

جیت
Jeet

شجاعت اللہ کا انعام ہے (آخری حصہ)
Shujaat ALLAH Ka Inaam Hai - Aakhri Hissa

لکڑہارا بنا بادشاہ (پہلا حصہ)
Lakarhara Bana Badshah - Pehla Hissa

زندگی کا سبق
Zindagi Ka Sabaq

غرور کا سر نیچا
Gharoor Ka Sar Neecha

دل اور زبان
Dil Aur Zuban
Urdu Jokes
پولیس
Police
امیدوار
umeedwar
بیٹا باپ سے
Beta Baap Se
آدھا حصہ
aadha hissa
لطیفے باپ بیٹے سے
latifay baap beti se
ایک مینڈک
aik mandak
Urdu Paheliyan
رہتی ہے وہ ڈھیلی ڈھالی
rehti hai wo dheeli dhali
دھرتی ہی سے رشتہ جوڑے
dharti hi se rishta jory
اک لمبے کا سنو افسانہ
ek lambay ka suno afsana
ڈبیا سے نکلا جس نے بھی کھولی
dibya se nikla jis ne bhi kholi
اک گھر میں دو رشتے دار
ek ghar me do rishtedar
دنیا میں ہے ایک خزانہ
duniya mein hai ek khazana