
Hamare Quaid - Article No. 1501
ہمارے قائد
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح تاریخ کا ایک ایسا سنہری نام ہے جس کی کرنیں آج بھی لوگوں کے دل ودماغ منور کررہی ہیں۔
بدھ 21 اگست 2019

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح تاریخ کا ایک ایسا سنہری نام ہے جس کی کرنیں آج بھی لوگوں کے دل ودماغ منور کررہی ہیں۔مسلمانوں کے اندر آزادی اور حریت کا بے پناہ جوش وجذبہ پیدا کرنے کے لیے وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اور محنت ولگن کا دامن پکڑ کر ایک روشن مثال قائم کی۔
بلاشبہ پاکستان معرض وجود آنے میں سب سے زیادہ جدوجہد قائداعظم نے کی اور اپنے مخلص ساتھیوں کی مدد سے اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا۔برصغیر کے بے بس ولا چار مسلمانوں کو ہاہائے قوم کی قابل تعریف کوشش سے جو سوچ اور آگاہی ملی،اس نے انہیں ہندوؤں اور انگریزوں کی غلامانہ زندگی کی زنجیروں اور ذہنی قید سے نجات دلاتے ہوئے ایک اسلامی مملکت کا حصول ممکن بنا دیا۔
(جاری ہے)
بس ان کے دل میں مسلمانوں کے لئے ایک تڑپ موجود تھی جو بعد میں قیام پاکستان بن کر ایک لازوال حقیقت کی شکل اختیار کرگئی۔قائداعظم کی سوچ اور خیالات مسلمانوں کی خواہشات کے عین عکاس تھے اگر ایسا نہ ہوتا تو دین اسلام کا قلعہ دنیا کے نقشے پر کبھی نہ ابھرتا ۔عرصہ دراز سے جو مسلم قوت دبکی ہوئی تھی ،ان کی ایک آواز اٹھانے کے بعد غفلت دلا پروائی کی نیند سے بیدار ہو کر شعور کے زینے پررواں ہو گئی۔
پاکستان قائم ہوتے وقت لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔یہ ہمارے قائد کی انتھک محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بھی ہر محب وطن پاکستانی اس سوہنی دھرتی کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتاہے۔
کتنے تھے پیارے قائد ،میرے قائد ،تمہارے قائد دشمن بھی لر زاٹھے ،ایسے تھے ہمارے قائد قائداعظم نے تصور پاکستان کے ذریعے مسلم دنیا میں آزادی کا ایسا جنون اور ولولہ پیدا کیا کہ ایک دن پاکستان کا پرچم دنیا میں لہرادیا گیا ۔ان کے اس اقدام نے مسلمانوں کو ظالموں سے لڑنے اور ان سے اپنے حقوق لینے پرا کسایا۔مسلمانوں پر حکومت کرنے والے انگریزی اور ہندو ہمارے قائد کے سپاہیوں کے بلند حوصلے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے الگ وطن حاصل کر لیا۔
بانی پاکستان کی عظمت کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج دنیا کی ہر قوم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔قائد نے دنیا بھر کے انسانوں اور خصوصاً مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ مسلسل جہد ادرپختہ عزائم سے منزل حاصل کی جاسکتی ہے،خالص نیتوں اور مضبوط ارادوں کی بدولت دنیا کو فتح کیا جا سکتا ہے آج قائد اعظم کے بہادر ،نڈر اور بے باک سپاہی شاہین کی طرح اپنے ملک کی حفاظت پر محو پر واز ہیں اور اس کی خاطر دنیا کی ہر قوت سے جان لڑانے کو تیار ہیں ۔ان کو قابل ستائش محنت کا ثمر ہم اس پیارے وطن کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ان گنت اور بے شمار آزمائشوں اور مصیبتوں سے گزرنے کے باوجود قائد کا پاکستان پوری شان و شوکت سے قائم ہے خدا نے چاہا توقیامت تک قائم ودائم رہے گا۔
مزید اخلاقی کہانیاں

بارہ اسلامی مہینوں پر مختصر نظر
12 Islami Months Per Mukhtasar Nazar

آزادی مل گئی
Azadi Mil Gai

ندامت
Nidamat

مچھلی سب کو ملی
Machli Sab Ko Mili

طرم خان اور پھنے خان
Turram Khan Aur Phannay Khan

خرگوش کی چالاکی
Khargosh Ki Chalaki

چونی کی برکت
Chawani Ki Barkat

نونی کا کارنامہ
Noni Ka Karnama

چیونٹی اور بھڑ (پہلا حصہ)
Chiyunti Aur Bhir - Pehla Hissa

سام ہاؤس آخری قسط
Sam House Aakhri Qist

کھودا پہاڑ نکلا چوہا
Khoda Pahar Nikla Chooha

گمشدہ انگوٹھی۔۔تحریر:مختار احمد
Gumshuda Anguthi
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.