Sadiq Ka Roza - Article No. 1116

صادق کا روزہ - تحریر نمبر 1116
صادق ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو وہاں رکھے ہوئے کیلے، امردو، سیب ، سموسے اور کچوری پر اس کی نظر پڑی۔ اتنی ساری چیزیں دیکھ کر اس کی بھوک چمک اٹھی۔ اس وقت ڈرائنگ روم میں کوئی بھی نہیں تھا۔ صادق نے سب سے پہلے جگ سے پانی پیا اور پھر ایک سموسہ کھایا۔
منگل 15 مئی 2018
خلیل جبار:
صادق ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو وہاں رکھے ہوئے کیلے، امردو، سیب ، سموسے اور کچوری پر اس کی نظر پڑی۔ اتنی ساری چیزیں دیکھ کر اس کی بھوک چمک اٹھی۔ اس وقت ڈرائنگ روم میں کوئی بھی نہیں تھا۔ صادق نے سب سے پہلے جگ سے پانی پیا اور پھر ایک سموسہ کھایا۔ اس نے جیسے ہی کچوری کی طرف ہاتھ بڑھایا اسے یاد آگیا کہ اس کاروزہ ہے۔
(جاری ہے)
” جی دادا جان!“ یہ کہتے ہوئے صادق اپنے کمرے میںچلاگیا۔
وہ اس بات پر بہت خوش تھا کہ دادا جان نے اسے بچا لیا ہے، ورنہ وہ امی جان سے بہت مار کھاتا۔ صادق نے بھی روزے کی حالت میں ایسا نہیں کیا تھا آج پہلی بار ایسا ہوا تھا۔ صادق کے چند روزے اچھے گزرے تھے آج وہ باہر جانے پر گرمی سے اتنا بے حال ہو گیا تھا کہ گھر آنے پر اسے یہ بھی یاد نہیں رہا کہ وہ روزے سے ہے۔صادق کو اس بات پر حیرت ہو رہی تھی کہ دادا جان خود روزے کے معاملے میں بہت سخت تھے مگر پھر بھی انھوں نے اسے امی جان کی ڈانٹ سے بچا لیا۔ یہ بات اس کے ذہن میں بُری طرح کھٹک رہی تھی۔ صادق نے سوچا، اپنے ذہن کو اُلجھانے سے بہتر ہے کہ یہ بات دادا جان سے ہی پوچھ لی جائے اور ان کا شکریہ بھی ادا کر لیا جائے۔عصر کی نماز کے بعد صادق سیدھا دادا جان کے کمرے میں پہنچا۔ وہ اس وقت کمرے میں اکیلے ہی تھے۔دادا جان نے صادق کو دیکھ کر کہا:” آو¿ بھئی صادق! کیا بات ہے !کچھ پوچھنا ہے؟“۔
” دادا جان! آپ کو کیسے علم ہوا کہ میں کچھ پوچھنے آیا ہوں؟“ صادق نے حیرت سے پوچھا۔
دادا جان نے کہا:” یہ میں نے اس لیے پوچھا ہے کہ تم اس وقت قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہو ، لیکن تم میرے کمرے میں آگئے ہو اور میرے ذہن میں بھی ایک الجھن ہے، میں تم سے پوچھنا چاہتا تھا۔“
” کیسی اُلجھن؟“ صادق چونکا۔
”آج روزے میں جو تم نے حرکت کی ہے۔“
صادق نے کہا:”روزے کی حالت میںکھانے پینے والی بات۔“
” ہاں، کچھ کھاتے ہوئے تو میں نے تمہیں نہیں دیکھا،لیکن مجھے تمہارے انداز سے محسوس ہو اکہ میرے ڈرائنگ روم میں داخل ہونے سے پہلے تم نے کچھ کھایا ہے۔ میں تم اس بارے میں پوچھنا چاہ رہا تھا، مگر ڈرائنگ روم میں اسی وقت تمہاری والدہ آگئیں اور تمہاری والدہ کو یہ بات پتا چلتی تو تمہیں سمجھانے کی بجائے ان کا زور پٹائی پر زیادہ ہوتا ، اس لیے میں نے تمہیں کمرے میں جانے کا کہہ کر پٹائی سے بچا لیا۔“
” دادا جان!آپ روزے کے معاملے میں اتنے سخت ہیں، پھر بھی مجھے بچا لیا؟“
صادق نے حیرت سے پوچھا۔
” میں تم سے اس بات کی وجہ جاننا چاہتا ہوں کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟“
صادق نے کہا:” دادا جان ! میں کام سے باہر گیا تھا۔ باہر دھوپ اور گرمی اس قدر تھی کہ میرا بُرا حال ہو گیا۔ میں جب گھر میں داخل ہوا پانی کا جگ دیکھ کر پیاس کی شدت برداشت نہ ہوئی اور میں نے پانی پی لیا۔ سموسے کو دیکھ کر شدید بھوک کا احساس ہوا اور میں نے ایک سموسہ بھی کھا لیا۔ سموسہ کھا لینے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میرا روزہ ہے۔ میں نے سوچا کہ جب پانی پی لیا اور سموسہ کھا لیا ہے۔ پھر ایک کچوری کھا لینے میں کیا حرج ہے ، یہ سو چ کر میں نے کچوری کھا لی۔“
” صادق بیٹے! ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ اگر روزے میں بھول کر کھا پی لیا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ اس طرح اگرکھاتے وقت یاد آجائے تو اور منھ میں کچھ باقی ہو تو اسے نکال دے اور اسی وقت کھانا پینا چھور کر اور کلی کر لے۔ تمہیں جب یاد آگیا تھا کہ تمہارا روزہ ہے پھر تمہیں کچوری کھانے کے بجائے کلی کر لینی چاہیے تھی۔“
صادق ندامت بھرے لہجے میں بولا:” دادا جان! یہ بات مجھے معلوم نہیں تھی۔“
” صادق بیٹے! میں نے آج تمہیں پٹائی سے ضرور بچا لیا ہے ، لیکن غور کرو، قیامت کے دن تمہیں کون بچائے گا۔ اس دن سب ہی کو اپنی اپنی پڑی ہو گئی۔” دادا جان نے صادق کے چہرے کو غور سے دیکھتے ہوئے کہا۔
صادق کا سرشرم سے جھک گیا، واقعی اس سے بہت بڑی غلطی ہوئی کہ اس نے روزہ توڑ لیا ہے۔
” دادا جان! میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آیندہ ایسا نہیں ہو گا۔“
” شاباش! اپنی غلطی پر پشیمان ہونا اچھی بات ہے جب تم نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ آئندہ نہیں کرو گے تو یقینا اللہ تمہیں معاف کر دے گا۔“ دادا جان نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔
Browse More Moral Stories

یادداشت یا حافظہ
Yaaddasht Ya Hafza

لومڑی کی آخری چالاکی
Lomri Ki Akhri Chalaki

بڑا چوہا،چھوٹا خرگوش
Bara Chooha Chhota Khargosh

گڑیا کی شادی
Guriya Ki Shaadi

علم کی لگن
Ilm Ki Lagan

ماں (آخری حصہ)
Maa - Aakhri Hissa
Urdu Jokes
بیٹا باپ سے
Beta Baap Se
شکایت کا خط
Shikayat ka khat
چوری
Chori
بازار میں ایک صاحب
Bazaar main aik sahib
ایک صاحب نے اپنے بٹیے
aik sahib ne apne bete
تھکاوٹ
thakawat
Urdu Paheliyan
یک تلوار سی ہے دو دھاری
aik talwar si hy do dhari
شب بھر وہ پانی میں نہائے
shab bhar woh pani me nahaye
یقینا وہ بزدل ہے جس نے بھی کھایا
yaqeenan wo buzdil hy jis ny khaya
باتوں باتوں میں وہ کھایا
bato bato mein woh khaya
جنت میں جانے کا حیلہ
jannat mein jaane ka hela
لاتیں کھائے بھاگی جائے
laten khae bhagi jae