14 August Yome Azadi Ka Din - Article No. 1159

14 August Yome Azadi Ka Din

14اگست یوم آزادی کا دن - تحریر نمبر 1159

قوموں کی زندگی میں ایسے دن بھی آتے ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے جو 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا۔ مہینہ رمضان المبارک کا تھا

پیر 13 اگست 2018

مومنہ ستار

قوموں کی زندگی میں ایسے دن بھی آتے ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے جو 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا۔ مہینہ رمضان المبارک کا تھا جب مسلمانوں نے بڑ ی جدو جہد اور بڑی مشکلوں سے یہ الگ وطن حاصل کیا۔

پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بہت بڑی اور بے شمار قربانیاں دی ہیں جسے ہم کبھی بھلا نہیں سکتے ۔ 14اگست ایسا دن ہے جسے تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ یہ ایک ایسا دن ہے جس دن اﷲ تعالیٰ نے مسلمانوں کو آزادی بخشی اور مسلمانوں کو کامیابی ہوئی۔ ہمارے قومی شاعر ڈاکٹر محمد علامہ اقبال نے 23مارچ 1940ء میں الگ وطن کے حصول کا مطالبہ کیا اور آخر کار قبل وقت میں پاکستان دنیا کے نقشے پر اُبھر گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بننے سے پہلے پورے برصغیر پر تقریباً سو سال تک انگریزوں کا قبضہ رہا۔ انگریزوں کے قبضے سے پہلے برصغیر پر مسلمانوں کی حکومت تھی۔ بر صغیر میں رہنے والے تمام مسلمانوں کا مطالبہ تھا کہ وہ الگ وطن چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی مرضی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ آخر کار مسلمان الگ وطن کے حصول میں کا میاب ہوئے جس میں انہیں بڑی قربانیاں دینی پڑی، اس آزادی میں ہمارے عظیم لیڈ راور رہنما قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے اپنی محنتوں اور جدوجہد کا مظاہرہ کیا ۔
حصول پاکستان کیلئے جس قدر محنت اور جدوجہد کی گئی ہے وہ ساری دنیا جانتی ہے اس کا میابی کی خوشی میں ہر سال 14اگست کو خاص تقریبات منعقد کی جاتیں ہیں ان بزرگوں کی یاد میں خصوصاً تقریبات منعقدکی جاتی ہیں جنہوں نے عظیم قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کیا 14اگست کا دن پاکستانی عوام کے لئے بہت خوشی کا دن ہے اس دن پورے ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے تاکہ ہر پاکستانی اپنی خوشی کا اظہار کر سکے۔
ا ور آزادی منا سکے،14اگست کی موقع پر پورے ملک کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا جا تا ہے۔ یوم آزادی پر پورے ملک میں چراغاں کیا جاتا ہے۔ اس خاص دن پر ملک پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم عوام سے خصوصی خطاب کرتے ہیں اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اسے اپنے حفظ وامان میں رکھے۔آمین۔

Browse More Mutafariq Mazameen