ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود تھریشر مشین کے کرایوں میں اضافہ نے کسانوں کو پریشان کر دیا

ہفتہ 30 مئی 2020 15:56

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود تھریشر مشین کے کرایوں میں اضافہ نے کسانوں کو مزید پریشان کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کرایوں کی شرح میں اضافہ کا نوٹس لے، تھریشر مشین مالکان غریب کسانوں کی مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھانے لگے، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حویلیاں سرکل سے تعلق رکھنے والے مختلف کسانوں نے یہاں اپنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کٹائی کے موقع پر تھریشر مشینوں کے کرایوں میں اضافہ سے تمام غریب کسان پریشان ہیں، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اچھی خاصی کمی کر دی ہے تاہم ابھی تک اس کمی کا فیصلہ عوام اور کسانوں تک نہیں پہنچا، تھریسر مالکان ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو گندم کی قیمت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گی جس سے غریب آدمی پر بوجھ مزید بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں