صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ

بدھ 8 مئی 2024 23:02

صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے صدر مملکت کو الوداع کیا، صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں