محکمہ صحت ایبٹ آباد نے ڈینگی سے بچائو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) محکمہ صحت ایبٹ آباد نے ڈینگی سے بچائو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام مراکز صحت کو اپنے اپنے علاقوں میں عوام میں ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے اور خود موقع پر جا کر ڈینگی سے بچائو کے اقدامات کی نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے متعدد جگہوں پر پانی سے بھرے ٹائر اٹھا لئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے موسم بہار شروع ہونے سے پہلے ہی ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں