گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا، ترجمان

پیر 14 اکتوبر 2019 20:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کسی قسم کا نیا ٹیکس لگایا اور نہ ہی ایسا ارادہ رکھتی ہے، پہلے سے نافذالعمل پلاٹوں کی خرید و فروخت پر لئے جانے والے ٹیکس سے اپنا 8 فیصد حصہ لینے کیلئے ضلعی حکومت (ریونیو ڑیپارٹمنٹ) کو خط لکھا جسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے ترجمان کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق نئے شامل ہونے والے تین سرکلز باگن، لورہ اور بکوٹ میں بھی آئندہ سال روڈ انفراسٹرکچر، پانی اور نکاسی اب کے نئے پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے جس سے ان علاقوں میں بھی سیاحت کے فروغ اور کاروباری مواقع میں اضافہ ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے نے کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے، پہلے سے نافذ العمل پلاٹوں کی فروخت پر لئے جانے والے ٹیکس سے اپنا 8 فیصد حصہ لینے کیلئے ضلعی حکومت کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے جسے میڈیا میں تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، نئے شامل ہونے والے تین سرکلوں باگن، لورہ اور بکوٹ میں بھی انفراسٹرکچر، پانی اور نکاسی آب کے نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جس سے ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں