سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے آزادکشمیر حکومت کا نظرثانی میزانیہ2018-19 و تخمینہ میزانیہ 2019-20ترقیاتی و غیر ترقیاتی و زائد میزانیہ 2017-18 - 2015-16ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کیا

منگل 18 جون 2019 18:45

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں بلاک نمبر 12سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔وزیر خزانہ حکومت آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا نظرثانی میزانیہ2018-19 و تخمینہ میزانیہ 2019-20ترقیاتی و غیر ترقیاتی و زائد میزانیہ 2017-18 - 2015-16ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کر دیا، مجموعی طور پر آزاد کشمیر کی تاریخ کا بڑا بجٹ پیش ہوا جو کہ 1کھرب 21ارب56کروڑ روپے ہے اور یہ ریاستی تاریخ کا پہلا بجٹ بغیر خسارے کے پیش کیا گیا۔

سپیکر اسمبلی نے رواں اجلاس کے لئے پینل آ ف چیئر مین کا اعلان کیا جو سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی کی عدم موجودگی میں رواں بجٹ اجلاس کی صدارت کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس نے سیکٹریٹ بلاک میں منعقد ہوا ا اسمبلی ہال انتہائی خوبصورت بنایا گیا ہے۔ ایئر کنڈیشن کا موثر نظام ہے۔ حکومتی و اپوزیشن ممبران کے بیٹھنے کے لئے بہترین انتظام موجود ہے۔ ایوان کے ساتھ سپیکر گیلری، سیکرٹریز گیلری اور پریس گیلری کا بھی مناسب انتظام موجود ہے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں پریس روم موجود ہے جہاں پر فیکس سمیت خاطر تواضح پریس نمائندگان کو سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

بجٹ اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھائی گئی۔ اس طرح پریس نمائندگان کے لئے نئے ایوان میں قائم کردہ پریس گیلری کے علاوہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں پریس روم بھی مہیا ہے۔ پریس کے جُملہ انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہراقبال اور ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشن آزاد کشمیر اسمبلی عبدالحسین ضیاء نے جائزہ لیا۔ نئے ایوان میں پریس کے لیئے 30نشستیں مہیا ہیں۔

پریس نمائندگان ایک دوسرے سے تعاون کے ذریعے ایوان کی کوریج میں بہتری کریں گے۔ آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس دو دن کے وقفہ کے بعد21جُون بروز جُمعتہ المبارک دوبارہ شروع ہو گا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18جُون کو بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر آزاد کشمیر کی تاریخ کا بڑا بجٹ پیش ہوا جو کہ 1کھرب 21ارب56کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ جاریہ اخراجات کے لیئے 97ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لیی24ارب56کروڑ مختص کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں